اردگان، ٹرمپ: واشنگٹن میں ملاقات کی تصدیق، بغدادی کے نجی سرکل کے لوگ ترکی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں: اردگان

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اگلے ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لئے امریکہ کا دورہ کریں گے

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اگلے ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لئے امریکہ کا دورہ کریں گے

استنبول ۔۔۔ نیوز ٹائم

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اگلے ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لئے امریکہ کا دورہ کریں گے۔ گزشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردگان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فون پرگفتگو ہوئی جس میں فریقین نے بدھ 13 نومبر کو واشنگٹن میں ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ ترکی کے ایوان صدر کے مطابق دونوں رہنمائوں کی ٹیلیفونک گفتگو میں شام ۔ ترک سرحد، دہشت گردی کے خاتمے، داعش (ISIS) کے جنگجوئوں کی گرفتاری اور دوطرفہ تعلقات کے امور بھی زیر بحث آئے۔  ترک صدر رجب طیب اردگان نے شام کے تنازعہ اور امریکی نمائندگان برائے ایوان کو دورہ منسوخ کرنے کی دھمکی دی تھی ۔

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ Abu Bakr al-Baghdadi کے خاندان کے لوگ اور قریبی افراد ترکی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر نے انکشاف کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے داعش (ISIS) کے سربراہ Abu Bakr al-Baghdadi کے نجی سرکل کے لوگ شام سے ترکی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، کئی افراد گرفتار کر لیے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ترک فورسز کی جانب سے داعش (ISIS) جنگجوئوں کی سازش پر خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے،  اور بغدادی کے قریبی رشتے داروں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، گزشتہ روز بغدادی کی بہن اور بیوی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ترک صدر رجب طیب اردگان کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ Abu Bakr al-Baghdadi کے قریبی لوگ ترکی میں داخل ہو کر ملک میں دہشت گردی کے عزائم رکھتے ہیں،  اسی لیے وہ یہاں پناہ تلاش کر رہے ہیں، تاہم متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے عسکریت پسند تنظیم داعش (ISIS) کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔  ترک حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا، گزشتہ سال 2 جون کو شمالی ترکی سے Abu Bakr al-Baghdadi کی ایک بیوی اور بیٹی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ہلاک ہونے والے داعش (ISIS) کے سربراہ Abu Bakr al-Baghdadi کی بیوی اور بہن گرفتار ہو چکی ہیں۔  امریکی صدر نے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اس دوران انہیں اطلاع دی گئی کہ ترک فورسز کے ہاتھوں بغدادی کی بہن اور بیوی گرفتار ہوئیں۔ واضح رہے کہ 5 نومبر کو ترک حکام نے دعوی کیا تھا کہ فورسز نے شمالی شام کے علاقے سے Abu Bakr al-Baghdadi کی بہن کو گرفتار کر لیا ہے،  ترک عہدیدار کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والوں میں ابوبکر بغدادی کی بہن، ان کے شوہر اور بہو شامل ہیں، جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

No comments.

Leave a Reply