جنوبی کوریا کو جاپان کے ساتھ خفیہ دفاعی معلومات کے تبادلے کا سمجھوتہ برقرار رکھنے پر آمادہ کریں گے، امریکی حکام

پینٹاگون ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی وزارت دفاع کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کو جاپان کے ساتھ خفیہ دفاعی معلومات کے تبادلے کے سمجھوتے سے علیحدگی فیصلے پر نظرثانی پر آمادہ کرنے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ میں معاون وزیر برائے ہند بحرالکاہل سلامتی امور Randall G. Schriver نے پینٹاگون میں جاپانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا  کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی معلومات کے عمومی تحفظ کے معاہدے GSOMIA کی میعاد 23 نومبر کو ختم ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان کشیدگی صرف روس، چین اور شمالی کوریا جیسے ملکوں کے لیے سودمند ہے۔  انہوں نے زور دیا کہ بار بار میزائل داغنے والے شمالی کوریا اور اپنی بحری سرگرمیوں کو بڑھانے والے چین سے نمٹنے کے لیے جاپان، امریکہ اور جنوبی کوریا کا تعاون انتہائی اہم ہے۔ Randall G. Schriver نے کہا کہ ابھی وقت ہے کہ جنوبی کوریا اپنے اس فیصلے پر نظرثانی کر ے۔  انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت جنوبی کوریا کو قائل کرنا چاہتی ہے کہ وہ GSOMIA پر قائم رہے۔

No comments.

Leave a Reply