اسرائیل کا خلیجی ممالک کے ساتھ عدم جارحیت کے معاہدے کا عندیہ

اسرائیل کا وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز کاکہنا ہےچاہتے ہیں کہ ٹرمپ کے دور اقتدار میں ہی خلیجی ممالک  کے ساتھ معاہدہ ہو

اسرائیل کا وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز کاکہنا ہےچاہتے ہیں کہ ٹرمپ کے دور اقتدار میں ہی خلیجی ممالک کے ساتھ معاہدہ ہو

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

اسرائیل نے وائٹ ہائوس میں خلیجی عرب ممالک سے عدم جارحیت اور اقتصادی تعاون کے معاہدے کا عندیہ دے دیا۔ نیوز ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ میں اسرائیلی نشریاتی ادارے  نیوز ۔ 12 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا  کہ اسرائیلی وزیر خارجہ Yisrael Katz کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام میں خلیجی ریاستوں کی جانب سے عدم جارحیت اور اقتصادی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوتے دیکھا جائے گا۔ 2 ہفتے قبل اسرائیل کا دورہ کرنے والے امریکی سیکریٹری خزانہ Steven کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی بہترین اقدام ہے۔ Yisrael Katz نے بھی امریکی حکام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہدف یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور اقتدار میں ہی خلیجی ریاستوں کے ساتھ وائٹ ہائوس کے لان میں معاہدے پر دستخط کیے جائیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں Yisrael Katz نے ‘پیس ریلز اقدام’ کا اعلان کیا تھا جس کے تحت خلیجی ریاستیں بحیرہ روم میں اسرائیل کی بندرگاہوں سے مل جائیں گی۔ انہوں نے اسرائیل ۔ گلف اقدام کو سابق امریکی سفیر برائے مشرق وسطی Jason Greenblatt کو پیش کیا تھا۔

اسرائیل کے اس اقدام کا مقصد دوستی اور تعاون کا رشتہ قائم کرنا ہے جس کے تحت تمام فریقین کو اس طرح کے اقدامات کرنے ہیں  تاکہ جنگی جرائم، خدشات اور کسی بھی قسم کی جارحیت اس میں شامل ممالک کی زمین سے نہ ہوں۔ ممالک کسی بھی تیسری قوت کے ساتھ ملنے یا اس کی حمایت کرنے یا اتحاد کی معاونت کرنے یا فوجی اتحاد نہ بنانے کے بھی پابند ہوں گے۔ فریقین کے درمیان تنازع کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا۔  واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور عمان کے اسرائیل سے کسی بھی قسم کے باضابطہ تعلقات نہیں ہیں  اور نہ ہی وہ اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں تاہم حالیہ سالوں میں ان کے روابط بڑھے ہیں۔ خیال رہے کہ صرف 2 عرب ممالک اردن اور مصر کے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے موجود ہیں  جبکہ حالیہ کچھ ماہ کے دوران اسرائیل کے دیگر خلیجی اقوام کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ تقریبا ایک سال قبل اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے عمان کے سلطان قابوس کے ساتھ اچانک ملاقات کی تھی۔

دوسری جانب Yisrael Katz کا کہنا تھا کہ انہوں نے جولائی میں بحرینی ہم منصب سے پہلی مرتبہ دورہ واشنگٹن کے موقع پر عوامی سطح پر ملاقات کی۔ قبل ازیں جون کے اواخر میں اسرائیلی صحافیوں کے ایک گروہ نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے حوالے سے امریکی سربراہی میں بحرین میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس میں شرکت کی تھی۔

No comments.

Leave a Reply