عراق میں مظاہرین کے خلاف ایرانی ساختہ بموں کا استعمال: ایمنسٹی انٹرنیشنل

عراق میں مظاہرین کے خلاف ایرانی ساختہ بموں کا استعمال: ایمنسٹی انٹرنیشنل

عراق میں مظاہرین کے خلاف ایرانی ساختہ بموں کا استعمال: ایمنسٹی انٹرنیشنل

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عراق میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران مظاہرین کے خلاف استعمال ہونے والے بم ایرانی ساختہ ہیں۔  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراق میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ باقاعدہ مظاہرین کو ہدف بنا کر نشانہ بنایا جاتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراقی حکام کو نئے شواہد ملے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے بجائے ان کو ہلاک کرنے کے لیے ایرانی ساختہ آنسو گیس کا استعمال کیا۔

عراق میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران مظاہرین کے خلاف استعمال ہونے والے بم ایرانی ساختہ ہیں

عراق میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران مظاہرین کے خلاف استعمال ہونے والے بم ایرانی ساختہ ہیں

 انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کی ایک سابقہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ عراق میں مظاہرین کے خلاف 40 ملی میٹر دھانے والے گیس کے گولے استعمال کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق نئے شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ہلاکت خیز بم زیادہ تر حصہ ایرانی دفاعی صنعت کے تیار کردہ ہیں۔  ان میں بیشتر M651 اور M713 طرزکے گولے شامل ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق ایران اور صربیہ کے تیار کردہ آنسوگیس کے بموں سے چار گنا زیادہ ہلاکتیں ہوتی ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عراقی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ بغداد اور دوسرے شہروں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہلاکت خیز آنسوگیس کا استعمال فوری طور پر بند کرے  اور آنسوگیس کی شیلنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی جامع تحقیقات کی جائیں۔

No comments.

Leave a Reply