امریکہ نے بولیویا کی سینیٹر جینین اینیز کو عبوری صدر تسلیم کر لیا

بولیویا کی سینیٹر جینین اینیز

بولیویا کی سینیٹر جینین اینیز

واشنگٹن  ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ نے بولیویا کے صدر Evo Morales کے مستعفی ہونے کے بعد خود کو صدر قرار دینے والی اپوزیشن جماعت کی خاتون سینیٹر Jeanine Anez کو عبوری صدر تسلیم کر لیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں سینیٹر Jeanine Anez کے خود کو بولیویا کی عبوری صدر قرار دینے اور بولیویا کے آئین کے تحت ملک کو جمہوری طریقے سے چلانے کے بیان کو سراہتے ہوئے کہا  کہ بولیویا کے جلد از جلد شفاف اور آزادانہ انتخابات کرانے کی تیاریوں کے پیش نظر امریکہ کو بولیویا کے ساتھ کام کرنے کا انتظار ہے۔ انہوں نے مستعفی ہونے والے صدر Evo Morales کے حمایتیوں اور مخالفین کے مابین کشیدگی کے باعث تشدد کو روکنے پر بھی زور دیا۔  واضح رہے کہ 20 اکتوبر کو ہونے والے بولیویا کے متنازعہ انتخابات میں Evo Morales کے چوتھی مدت کے لیے صدر منتخب ہونے پر کئی ہفتے تک کشیدگی جاری رہی۔  بعد ازاں Evo Morales اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے، بولیویا کی سینیٹ کی ڈپٹی سپیکر Jeanine Anez نے منگل کو خود کو ملک کا عبوری صدر قرار دیتے ہوئے جلد از جلد نئے انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

بولیویا کے مستعفی ہونے والے صدر Evo Morales نے میکسیکو میں سیاسی پناہ لے لی۔ اپوزیشن کی سینیٹر Jeanine Anez نے اپنے آپ کو ملک کا نیا صدر ڈیکلیر کر دیا ہے۔ بولیویا میں صدر کے استعفے کے بعد سیاسی بحران پیدا ہو گیا ہے، اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی سینیٹر Jeanine Anez نے خود کو ملک کا عبوری صدر قراردے دیا جبکہ مستعفی ہونے والے صدر Evo Morales نے یہ کہہ کر کہ ان کی جان کو خطرہ ہے میکسیکو میں سیاسی پناہ لے لی ہے۔ امریکا کا اپنے شہریوں کو بولیویا کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، ملک میں ہنگاموں کے بعد صدر Evo Morales سے ملٹری چیف نے استعفی کا مطالبہ کیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply