جاپان میں کیٹ فیسٹیول کا اہتمام

جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے نواحی قصبے کاگو رازاکا میں سالانہ کیٹ فیسٹیول منایا جاتا ہے

جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے نواحی قصبے کاگو رازاکا میں سالانہ کیٹ فیسٹیول منایا جاتا ہے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

بلی ایسا معصوم پالتو جانور ہے جسے دنیا بھر میں بے حد پیار کیا جا تا ہے، جاپان میں تو اس بلی سے پیار کا اظہار کر نے کیلئے باقاعدہ طور پر کیٹ فیسٹیول کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے نواحی قصبے Kagurazaka میں سالانہ کیٹ فیسٹیول منایا جاتا ہے جس میں بلیوں سے محبت کرنے والے افراد بھرپور شریک کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سینکڑوں افراد بلیوں کے کاسٹیومز اور ماسک پہنتے اور بلیوں جیسا میک اپ کر کے سڑکوں پر آ جاتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ بلیوں کے دلدادہ افراد اپنی پالتو بلیوں کو بھی اس فیسٹیول میں ساتھ لاتے ہیں۔ اس فیسٹیول میں ناصرف شرکا کیلئے لذیذ کھانے ہوتے ہیں بلکہ بلیوں کو بھی خاص اشیا کھلا کر ان کی دعوت کی جاتی ہے۔ اس فیسٹیول میں شرکا تصاویر بنوا کر ان لمحات کو ہمیشہ کیلئے محفوظ اور یادگار بنا لیتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply