مختلف ممالک سے فرزندان توحید کی سعودی عرب آمد شروع

حاجیوں کا پہلا قافلہ جنوبی افریقہ سے جدہ کے شام عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا۔

حاجیوں کا پہلا قافلہ جنوبی افریقہ سے جدہ کے شام عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا۔

مکہ مکرمہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

مختلف ممالک سے فرزندان توحید سعودی عرب پہنچنے شروع ہو گئے تاکہ وہ اسلام کے اہم فریضے کو انجام دے سکیں گے۔ اس سال کل حاجیوں کا پہلا قافلہ جنوبی افریقہ سے جدہ کے شام عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا۔ دنیا کے ملکوں سے تقریباً 15 لاکھ حاجی اس سال حج ادا کریں گے اس کے علاوہ سعودی عرب کے پانچ لاکھ باشندے بھی حج کا فیض حاصل کریں گے۔ حرم پاک کی توسیع کی وجہ سے سعودی حکومت نے پچھلے سال بیرون ملک کے حج کوٹہ میں 20 فیصد کمی کر دی ہے۔ اس دوران سعودی عرب نے تمام لوگوں کو مکہ مکرمہ جانے پر پابندی لگائی ہے۔ وزارت حج کے مطابق حاجیوں کے علاوہ وہی لوگ مکہ مکرمہ جا سکیں گے جو وہاں کے رہنے والے ہیں یا وہاں پر اپنے ڈیوٹی نبھا رہے ہیں۔ سعودی حکومت نے حج کی سہولیات میں بہتری کے لیے اس سال کئی نئے انتظامات کیے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کے علاوہ رہائشی سہولیات بھی بہتر بنائی گئی ہے۔ مکہ پر داخلے کی پابندی پیر کے روز سے شروع ہو رہی ہے اور وہ محرم تک جاری رہے گی۔ مکہ کے چاروں طرف سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں تاکہ غیر قانونی طور پر لوگ وہاں داخل نہ ہو سکیں۔ اس دوران وزیر حج نے کہا ہے کہ سعودی عرب حج اور عمرہ کے لیے کوئی فیس نہیں لیتی ہے اور اس کے علاوہ سعودی حکومت ان حاجیوں کو مالی معاونت بھی فراہم کرتی ہے جو حج کے دوران مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply