امریکہ انسانی حقوق کا قبرستان ہے : شمالی کوریا

امریکہ انسانی حقوق کا قبرستان ہے شمالی کوریا

امریکہ انسانی حقوق کا قبرستان ہے شمالی کوریا

پیانگ یانگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا نے حقوق انسانی سے متعلق امریکہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنائے ہوئے کہا ہے کہ میسوری میں حالیہ تشدد واقعات سے ثابت ہو گیا کہ ملک انسانی حقوق کا قبرستان ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کے اپنے ہی شہریوں کو تشدد بنانے کے بعد حقوق انسانی سے متعلق اس کی قلعی کھل گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ میسوری میں حالیہ پرتشدد واقعات کے بعد دوسرے ممالک پر تنقید کا سلسلہ بند کر دینا چاہئے۔ا نہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں کے ساتھ صرف گولی کی زبان میں بات کرنا جانتا ہے۔ اور انہیں خوفزدہ کر کے ان کی آواز کو دبا دیا جاتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply