عراقی فوج کا قصبہ Amerliچھڑانے کے لیے داعش کے خلاف آپریشن

عراقی فوج کا قصبہ Amerliچھڑانے کے لیے داعش کے خلاف آپریشن

عراقی فوج کا قصبہ Amerliچھڑانے کے لیے داعش کے خلاف آپریشن

بغداد ۔۔۔ نیوز ٹائم

عراقی فوج کا ترکمانی شیعہ برادری کے قصبے آمرلی کا محاصرہ چھڑانے کے لیے آپریشن شروع، جنگی طیاروں کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری، متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق عراقی فوج نے داعش سے قصبہ Amerli کا محاصرہ چھڑانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے جس میں فضائیہ بھی حصہ لے رہی ہے۔ جنگی طیاروں نے داعش جنگجوئوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ قصبہ Amerli گزشتہ دو ماہ سے داعش کے محاصرے میں ہے اور کہا جا رہا ہے کہ قصبے میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہو گئی ہے اور لوگوں کو بھوک کا سامنا ہے۔ دریں اثنا عینی شاہدین نے بتایا کہ شیعہ ملیشیا کے سینکڑوں جنگجو بھی فوج کا ساتھ دینے آمرلی کے شمال میں واقع تو زخرما تو شہر میں جمع ہو رہے ہیں۔ قبل ازیں امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے کہا تھا کہ آٹھ ممالک داعش کے خلاف کرد فورسز کو ہتھیار فراہم کرنے پر تیار ہو گئے ہیں جن میں امریکہ کے علاوہ کینیڈا، البانیہ، کروشیا،ڈنمارک، اٹلی، فرانس اور برطانیہ شامل ہیں۔ ترجمان پینٹا گون کے مطابق امدادی کارروائیاں شروع کی جا چکی ہیں جبکہ اس بات کا امکان ہے کہ مزید ممالک اس عمل میں شامل ہو جائیں گے۔

No comments.

Leave a Reply