پاکستان یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب ہو گیا

پاکستان نے پیرس میں ہونے والے انتخابات میں 154 ووٹ حاصل کئے

پاکستان نے پیرس میں ہونے والے انتخابات میں 154 ووٹ حاصل کئے

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

پاکستان نے پیرس میں ہونے والے انتخابات میں 154 ووٹ حاصل کئے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب ہو گیا ہے، اور پیرس میں ہونے والے انتخابات میں پاکستان کو 154 ووٹ حاصل ہوئے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان کا انتخاب ایک بار پھر عالمی برادری کے اعتماد اور یونیسکو کے اہم کام میں پاکستان کی اعانت کا مظہر ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اس سے قبل 2015 ء میں بھی یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب ہو چکا ہے  اور یہ دوسرا موقع ہے کہ پاکستان کو دوبارہ رکن منتخب کیا گیا ہے، یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا رکن ہونے کے بعد پاکستان کو ایشیا پیسفک خطے میں تعلیمی، ثقافتی، معاشرتی ارتقا، صحافیوں کے تحفظ اور آزادی اظہار کے میدان میں اپنی پالیسیوں پر عملدرآمد کے لیے منفرد اور خصوصی مواقع میسر ہوں گے۔

No comments.

Leave a Reply