بریگزٹ سے جاپانی مصنوعات سازوں پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں، سروے رپورٹ

بریگزٹ سے جاپانی مصنوعات سازوں پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں، سروے رپورٹ

بریگزٹ سے جاپانی مصنوعات سازوں پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں، سروے رپورٹ

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

 بریگزٹ سے جاپانی مصنوعات سازوں پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔  سروے رپورٹ کے مطابق Japan External Trade Organization, or JETRO نے ستمبر سے اکتوبر تک ان 979 جاپانی کمپنیوں کا سروے کیا جن کے یورپ میں مراکز ہیں۔ اِس سوال پر کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا کے طے شدہ منصوبے سے ان کے کاروبار پر کس طرح کا اثر پڑے گا جس پر 70.8 فیصد نے جواب دیا کہ انہوں نے منفی اثر محسوس کیا ہے۔ 23.1 فیصد نے کہا کہ انہوں نے کوئی اثر محسوس نہیں کیا اور 1.5 فیصد کا کہنا تھا کہ ان کے لئے مثبت اثر ہوا ہے۔ اِس سوال پر کہ آیا وہ کسی سمجھوتے کے بغیر ہونے والے بریگزٹ کی تیاریاں کر رہے ہیں یا نہیں، مجموعی طور پر 78.6 فیصد مصنوعات سازوں نے کہا کہ انہوں نے یا تو معقول اقدامات کر لیے ہیں یا اقدامات کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔  اِن اقدامات کا مقصد ممکنہ منفی اثر کو کم از کم کرنا ہے جن میں مال کے ذخیرے کو بڑھانا اور ترسیل کے راستوں کو تبدیل کرنا شامل ہے۔

No comments.

Leave a Reply