سری لنکن وزیر اعظم کا باضابطہ طور پر مستعفی ہونے کا اعلان

سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکریمے سنگھے

سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکریمے سنگھے

کولمبو  ۔۔۔ نیوز ٹائم

سری لنکا کے وزیر اعظم Ranil Wickremesinghe نے باضابطہ طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے حالیہ صدارتی انتخابات میں اپنی جماعت کی عبرتناک شکست کے چار روز بعد اس بات کا اعلان کیا۔ بدھ کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے سری لنکن وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے نومنتخب صدر Gotabaya Rajapaksa کو تحریری طور پر اپنے فیصلے کے بارے آگاہ کر دیا ہے  کہ وہ آج جمعرات کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے جس کے بعد وہ نئی کابینہ تشکیل دے سکیں گے۔ واضح رہے کہ Ranil Wickremesinghe پارٹی کی صدارتی انتخابات میں شکست کے فورا بعد وزیر خزانہ سمیت 10 سینئر وزرا مستعفی ہو گئے تھے۔ سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکا کے صدر نئے انتخابات تک اپنے بھائی کا نام بطور عبوری وزیر اعظم پیش کریں گے۔

No comments.

Leave a Reply