ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل برطانوی شہریت سے محروم کیوں؟

ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل

ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کو برطانیہ منتقل ہوئے 2 سال ہو گئے اور برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ بھی ہیں، مگر تاحال وہ اس ملک کی شہریت سے محروم ہیں۔ جی ہاں واقعی، برطانوی شاہی خاندان کا حصہ بن جانے کے باوجود میگھن مارکل کو تاحال برطانیہ کا شہری نہیں بنایا گیا۔ 2017 میں شہزادہ ہیری سے منگنی کے بعد میگھن مارکل کے حوالے سے شہزادے کے کمیونیکشن سیکرٹری Jason Knauf نے کہا تھا  کہ برطانوی شاہی خاندان کی نئی بہو کو شہریت کے حصول میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جا رہی  اور یہی وجہ ہے کہ میگھن مارکل ہر وقت امیگریشن ضروریات کی شکایت کرتی رہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میگھن مارکل کو برطانوی شہری بننے کے لیے کئی برس کے طریقہ کار سے گزرنا پڑے گا اور اس دوران کافی خرچہ بھی کرنا ہو گا۔

اب 2 سال بعد میگھن مارکل کے ایک دوست نے میل آن لائن کو رواں ہفتے بتایا میگھن مارکل ابھی تک برطانوی شہری نہیں بن سکیں،  یہ انتہائی غیر معمولی لگتا ہے کیونکہ ان کی شادی ملکہ کے پوتے سے 18 ماہ پہلے ہوئی، مگر اب انہوں نے اس سست رفتار طریقہ کار کو قبول کر لیا ہے۔ برطانوی حکومتی گائیڈلائنز کے مطابق شادی کے بعد شہریت کے حصول کے لیے لوگوں کو اپنی درخواست جمع کرانے سے قبل کم از کم 3 سال تک برطانیہ میں قیام کرنا ہو گا۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ میگھن مارکل نومبر 2018 ء میں لندن منتقل ہوئی تھیں اور موجودہ طریقہ کار کے تحت وہ اپنی درخواست کے عمل کو آگے بڑھانے کا عمل 2020 ء کے آخر تک شروع کر سکیں گی۔       میگھن مارکل کو لائف ان دی یو کے ٹیسٹ کا حصہ بھی بننا ہو گا جس میں متعدد موضوعات جیسے مقامی رسوم و رواج، برطانیہ کی تاریخ، قوانین اور ملکی سیاسی نظام شامل ہوتے ہیں۔ تاہم میگھن مارکل کو امریکی شہری ہونے کا ایک فائدہ ضرور ہو گا اور وہ یہ کہ انہیں انگلش زبان میں مہارت کے ٹیسٹ سے گزرنا نہیں پڑے گا۔ برطانوی شاہی خاندان کی اس شہزادی کو ہر 6 ماہ بعد اس ملک میں قیام کے لیے ویزہ کی درخواست دینا ہو گی  ورنہ وہ وہاں قیام نہیں کر سکیں گی اور چونکہ میگھن مارکل کے پاس ورک ویزہ نہیں تو وہ وہاں کوئی کام بھی نہیں کر سکتیں۔ میگھن مارکل نے شادی سے ایک ماہ قبل برطانیہ کے فیملی ویزہ کے لیی درخواست دی تھی اور شکاگو کے برطانوی ویزہ اپلیکشن سینٹر سے رجوع کیا تھا تاکہ لمبی قطار سے بچ سکیں۔

دوسری جانب میگھن مارکل اور ان کے شوہر شہزادہ ہیری نے اپنے بیٹے Archie کو امریکا کی شہریت دلانے کی درخواست بھی جمع کرا رکھی ہے۔ اگرچہ Archie کی پیدائش برطانیہ میں ہوئی مگر میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی جوڑے نے لندن میں امریکی سفارتخانے میں بیٹے کی امریکی شہریت کے لیے درخواست جمع کرائی۔ تاہم بکنگھم پیلس کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی نہیں کی گئی کہ شاہی جوڑے نے بیٹے کی امریکی شہریت کے لیے درخواست جمع کرائی ہے یا نہیں۔

No comments.

Leave a Reply