ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم اور شہزادہ فلپ کی شادی کی 72 ویں سالگرہ

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم اور شہزادہ فلپ کی شادی کی 72 ویں سالگرہ

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم اور شہزادہ فلپ کی شادی کی 72 ویں سالگرہ

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم اور شہزادہ فلپ کی شادی کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوبصورت پیغام جاری کر دیا۔ برطانوی ویب سائٹ مرر کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نے اپنی شادی کی 72 ویں سالگرہ شاہی محل میں اپنے اہلخانہ اور قریبی دوستوں کے ساتھ منائی، اس موقع پر کسی عوامی تقریب کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔ سالگرہ کے موقع پر کنسنگٹن پیلس کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے ملکہ الزبتھ اور شہزادہ فلپ کی شادی کے وقت ایک تصویر اور ایک حالیہ تصویر شیئر کرتے ہوئے 72 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔

Kensington Palace

@KensingtonRoyal

Wishing Her Majesty The Queen and His Royal Highness The Duke of Edinburgh a very happy 72nd Wedding Anniversary!

دوسری جانب رائل فیملی کے آفیشل اکائونٹ نے بھی ملکہ اور شہزادے کی تصاویر شیئر کی  جس میں وہ بکنگم پیلس کی بالکونی میں کھڑے ہیں جبکہ دوسری تصویر حالیہ ہے جس میں ملکہ نے گلابی رنگ لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ شہزادہ فلپ نے کوٹ پینٹ پہنا ہوا ہے۔

The Royal Family

@RoyalFamily

Happy 72nd Wedding Anniversary to The Queen and The Duke of Edinburgh, who were married on this day in Westminster Abbey. #HappyAnniversary

Twitter Ads info and privacy

4,883 people are talking about this

ملکہ برطانیہ الزبتھ اور شہزادہ فلپ کے 4 بچے، 8 پوتے، پوتیاں اور 5 پڑپوتے اور پڑپوتیاں ہیں۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ اور شہزادہ فلپ کی شادی 72 برس قبل 20 نومبر 1947ء کو ہوئی تھی، ان کی جوڑی کو دنیا کی کامیاب جوڑی کے طور پر بھی مانا جاتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply