ترکی کے نو منتخب صدر رجب طیب اردگان نے حلف اٹھا لیا

ترکی کے نو منتخب صدر رجب طیب اردگان نے حلف اٹھا لیا

ترکی کے نو منتخب صدر رجب طیب اردگان نے حلف اٹھا لیا

انقرہ ۔۔۔ نیوزٹائم

ترکی کے نو منتخب صدر Tayyip Erdogan نے ترکی کے 12 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے، وہ عوام کی جانب سے منتخب ہونے والے پہلے صدر ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں عالمی رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔ ترک اپوزیشن نے تقریب کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ Tayyip Erdoganنے ترک پارلیمنٹ میں حلف اٹھانے کے بعد اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ایک نئے ترکی کی تعمیر کریں گے۔ آئین میں تبدیلیاں کی جائیں گی اور اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا نو منتخب ترک صدر نے کہا کہ وہ ایگزیکٹیو پاور چاہتے ہیں تاکہ ملک کے آئین میں موجودہ حالات کے مطابق کچھ تبدیلیاں کی جا سکیں لیکن ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ وہ کمال اتا ترک کے اصولوں اور سیکولر امیج کے ساتھ ملک میں تبدیلیاں لائیں گے۔ واضح رہے کہ Tayyip Erdogan 2001 ء سے 2014 ء تک دو مرتبہ ترکی کے وزیر اعظم منتخب ہوئے آئین میں تیسری بار وزیر اعظم نہ بننے کی شق کی وجہ سے وہ پہلی بار ہونے والے براہ راست صدارتی انتخابات میں حصہ لے کر ملک کے بارہویں صدر منتخب ہوئے اگر وہ دوسری مدت کے لئے بھی ترکی کے صدر منتخب ہو جاتے ہیں تو پھر ان کا دور حکمرانی نئے ترکی کے بانی کمال اتا گرک کے دور حکمرانی سے بڑھ جائے گا۔ حلف برادری کے بعد منتخب صدر Tayyip Erdogan نے سابق وزیر خارجہ  Ahmet Davutoglu کو بطور وزیر اعظم حکومت تشکیل دینے کی دعوت دی۔   Davutoglu Erdogan کے انتہائی قریبی رفقا میں شمار کیے جاتے ہیں۔ اپنے خطاب میں انہوں نے اردگان اور اے کی پی کے اس اعتماد کا شکریہ ادا کیا۔ یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ہم بطور جماعت آپ کی روایات کو آگے بڑھائیں اور اس کا تحفظ کریں گے۔ ہم آپ کی وراثت اور امانت کی پاسداری کریں گے۔ ہماری موجودگی کا مقصد آپ کے تاریخی مشن کو آگے بڑھانا ہے۔

No comments.

Leave a Reply