حساس دستاویزات کی قطر منتقلی مرسی کے خلاف تحقیقات شروع

معزول صدر ڈاکٹر Mohamed Morsi

قاہرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

مصر کی حکومت نے معزول صدر ڈاکٹر Mohamed Morsi کے خلاف قومی سلامتی سے متعلق حساس دستاویزات کی قطر منتقلی کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ محمد مرسی کو پہلے بھی مختلف مقدمات میں سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔ مصر کے سرکاری میڈیا کے مطابق اپنے دور صدارت میں Mohamed Morsi نے قومی سلامتی سے متعلق اہم سرکاری دستاویزات قطر سے نشریات پیش کرنے والے نیوز چینل الجزیرہ کو فراہم کی تھیں جن سے مبینہ طور پر ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچا۔ رواں برس مصری وزیر داخلہ نے Mohamed Morsi کے سیکرٹری Amin alsirafy پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے فوج، اس کے ہتھیاروں اور یونٹس کی تعیناتی سے متعلق اہم دستاویزات الجزیرہ کے چیف ایڈیٹر کو فراہم کی تھیں، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ متذکرہ چیف ایڈیٹر اخوان المسلمون کے رکن بھی ہیں۔ قبل ازین مصری حکومت نے غلط خبریں نشر کرنے کے الزامات کے تحت الجزیرہ کے تین صحافیوں کو 7 سے 10 سال تک قید کی سزا سنائی تھی۔ یاد رہے کہ فوج نے ملک کے پہلے منتخب صدر Mohamed Morsi کے خلاف فوجی بغاوت کی تھی اور اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا تھا۔ Mohamed Morsi کی معزولی کے خلاف احتجاج کرنے والے اخوانیوں کے خلاف فوج نے بہیمانہ کریک ڈائون کر کے پانچ ہزار افراد کو شہید کر دیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply