امریکن میوزک ایوارڈ: ٹریلر سوئفٹ نے چھ ایوارڈز جیت کر مائیکل جیکسن کا ریکارڈ توڑ دیا

ٹیلر سوئفٹ 29 امریکی ایوارڈز اپنے نام کرنے کے بعد ریکارڈ ایوارڈز جیتنے والی پہلی گلوکارہ بن گئی ہیں

ٹیلر سوئفٹ 29 امریکی ایوارڈز اپنے نام کرنے کے بعد ریکارڈ ایوارڈز جیتنے والی پہلی گلوکارہ بن گئی ہیں

لاس اینجلس ۔۔۔ نیوز ٹائم

دنیا بھر کی 100 شوبز و اسپورٹس شخصیات میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 29 سالہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے مزید 5 ایوارڈز جیت کر شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ مائیکل جیکسن کا ایوارڈ جیتنے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ مرحوم مائیکل جیکسن نے اپنی شاندار پرفارمنس کے بدولت اپنے کیریئر میں مجموعی طور 24 امریکی میوزیکل ایوارڈ جیتے تھے اور ٹیلر سوئفٹ رواں ماہ نومبر کے آغاز تک ان سے پیچھے تھیں۔ تاہم رواں ماہ امریکا میں ہونے والی میوزیکل تقریبات میں انہیں مزید 5 ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور انہوں نے پانچوں ایوارڈز اپنے نام کر کے ایک نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 29 سالہ ٹیلر سوئفٹ کو Artist of the Decade (دہائی کی بہترین فنکارہ) اور آرٹسٹ آف دی ایئر (سال کی بہترین فنکارہ) سمیت مجموعی طور پر 25 نومبر کو 6 ایوارڈز دیے گئے۔ رواں ماہ 6 نئے ایوارڈز جیتنے کے بعد ٹیلر سوئفٹ کے مجموعی ایوارڈز کی تعداد 29 ہو گئی جو کہ مائیکل جیکسن سے زیادہ ہے۔ ٹیلر سوئفٹ 29 امریکی ایوارڈز اپنے نام کرنے کے بعد ریکارڈ ایوارڈز جیتنے والی پہلی گلوکارہ بن گئی ہیں۔ ٹیلر سوئفٹ کو نئے 6 ایوارڈز امریکن میوزک ایوارڈز کی جانب سے دیے گئے۔ امریکن میوزک ایوارڈز کی تقریب میں ٹیلر سوئفٹ سمیت دیگر گلوکاروں کو بھی ایوارڈز دیے گئے۔ اسی تقریب میں ٹیلر سوئفٹ نے اپنے گائے گئے پرانے گانوں کو دوبارہ گا کر شائقین کو محظوظ بھی کیا۔ ابتدائی طور پر خبریں آئی تھیں کہ ٹیلر سوئفٹ اپنے ہی گانے اس تقریب میں کاپی رائٹس کے حقوق نہ ہونے کی وجہ سے گا نہیں سکیں گی۔

خبریں تھیں کہ ٹیلر سوئفٹ کے اپنے میوزک مینیجرز Scooter Braun اور Scott Borchetta کے ساتھ تنازعات چل رہے ہیں  اور انہوں نے گلوکارہ پر اپنے ہی پرانے گانوں کو گانے پر پابندی عائد کی تھی، کیونکہ گلوکارہ کے گانوں کے کاپی رائٹس ان کے پاس تھے۔ تاہم بعد ازاں مینیجرز اور گلوکارہ کے درمیان معاملات طے پا گئے تھے اور تقریب میں ٹیلر سوئفٹ نے اپنے پرانے شاندار گانے گائے۔ سال و صدی کی بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ دیے جانے سمیت دیگر 4 ایوارڈز دیے جانے پر ٹیلر سوئفٹ نے امریکی ایوارڈز انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

No comments.

Leave a Reply