افغانستان: انتخابی نتائج میں تاخیر کا اعلان

اقوام متحدہ کے ایلچی برائے افغانستان، Jan Kubis نے بتایا کہ انتخابی نتائج تعطل کا شکار ہو گیا ہے

اقوام متحدہ کے ایلچی برائے افغانستان، Jan Kubis نے بتایا کہ انتخابی نتائج تعطل کا شکار ہو گیا ہے

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

اقوام متحدہ کی طرف سے عبداللہ عبداللہ یا اشرف غنی کے افغانستان کے نئے صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے میں تاخیر ہوگئی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ دو ستمبر سے قبل ووٹوں کی جانچ پڑتال کا کام مکمل کرنا ممکن نہیں۔ اقوام متحدہ کے ایلچی برائے افغانستان، Jan Kubis نے جمعرات کے دِن سبکدوش ہونے والے افغان صدر حامد کرزئی کو بتایا ہے کہ انتخابی جانچ پڑتال کا کام تعطل کا شکار ہوگیا ہے اور کم از کم 10 ستمبر تک ختم نہیں ہو سکتا۔ بدھ کو عبداللہ کی ٹیم نے مبینہ طور پر دھاندلی زدہ ووٹوں کو طے کرنے کے بارے میں معاملات پر عدم اطمینان کا حوالہ دیتے ہوئے، جانچ پڑتال کے عمل سے اپنے مبصرین واپس بلا لیے تھے۔ بعدازاں، اشرف غنی نے بھی اقوام متحدہ کی درخواست پر ووٹوں کی گنتی سے اپنے مبصرین واپس بلا لیے تھے، جو جانچ پڑتال کے کام میں شریک تھی۔ سبک دوش ہونے والے افغان سربراہ کے ایک ترجمان کے مطابق صدر کرزئی  انتخابی عمل کی فوری تکمیل کی کوششوں میں سچے دل سے کوشش کر رہے ہیں۔ اعمال فیضی نے کہا ہے کہ کرزئی نے پہلے ہی اپنی پیکنگ مکمل کر لی ہے۔ متعدد دیگر افغانوں کی طرح، وہ تھک چکے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply