عرب لیگ نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں پر امریکی موقف مسترد کر دیا

عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا قاہرہ میں اجلاس

عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا قاہرہ میں اجلاس

قاہرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں سے متعلق امریکا کے نئے موقف کو مستردکر دیا۔ قاہرہ میں ہونے والے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکا کے نئے بیان کا مقصد غربِ اردن میں یہود بستیوں کو قانونی جواز فراہم کرنا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے 18 نومبر کو اپنی ایک تقریر میں کہا تھا کہ غربِ اردن میں قائم اسرائیلی بستیاں بین الاقوامی قانون سے متصادم نہیں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پومپیو کے بیان سے واشنگٹن کے 40 سالہ موقف کی دھجیاں اڑ گئی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply