جمیعت المجاہدین بنگلہ دیش کے 7 افراد کو سزائے موت کی سزا

جمیعت المجاہدین بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی تنظیم کے 7 افراد کو سزائے موت

جمیعت المجاہدین بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی تنظیم کے 7 افراد کو سزائے موت

ڈھاکا ۔۔۔ نیوز ٹائم

انسداد دہشتگردی عدالت نے جمیعت المجاہدین بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی تنظیم کے 7 افراد کو سزائے موت سنا دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے دارلحکومت  ڈھاکہ میں انسداد دہشتگردی عدالت نے جمیعت المجاہدین کے 7 افراد کو سزائے موت سنا دی،  ملزمان پر  Holey Artisan cafe حملے کی منصوبہ بندی اور خودکش حملہ آوروں  پر اسلحہ فراہم کرنے کا الزام تھا جبکہ  8 ملزمان کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں ایک ملزم کو بری کر دیا گیا تھا۔ دوسری جانب ملزمان نے فیصلہ سننے کے بعد اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔ واضح رہے کہ یکم جولائی 2016 ء کو  ڈھاکہ  کے Holey Artisan cafe پر ہونے  والے حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت 28 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے تھے،  ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر غیر ملکی باشندے شامل تھے۔

No comments.

Leave a Reply