مواخذے کی کارروائی: کانگریس نے ٹرمپ چار دسمبر کو طلب کر لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی ایوان نمائندگان (کانگریس) نے مواخذے کی کارروائی کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 4 دسمبر کو طلب کر لیا۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی ہائوس جوڈیشری کمیٹی کے چیئرمین Jerry Nadler کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ یا تو کانگریس کے روبرو پیش ہوں یا پھر مواخذے کی کارروائی کے عمل سے متعلق شکایات بند کر دیں۔ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کمیٹی کے سامنے پیش ہو گئے تو پھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ گواہوں سے سوالات بھی کر سکیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے کانگریس کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کی صورت میں ان کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا عمل دوسرے مرحلے میں پہنچ جائے گا Jerry Nadler نے امریکی صدر کو مزید لکھا مجھے امید ہے کہ امریکی صدر انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا آپشن استعمال کریں گے،  چاہے وہ براہ راست پیش ہوں یا پھر اپنے قانونی مشیر کے ذریعے پیش ہوں جیسا کہ گزشتہ صدور کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ سماعت تاریخی اور آئینی بنیاد پر مواخذے کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔ امریکی صدر کو لکھے گئے خط میں Jerry Nadler نے یہ بھی لکھا کہ ہم آپ کے ان مبینہ عمل پر بھی بحث کریں گے جس میں آپ نے کانگریس کو مواخذے کی کارروائی کے اختیار سے متعلق سوال اٹھایا ہے۔ Jerry Nadler نے امریکی صدر کو یکم دسمبر تک مہلت دی ہے کہ بتایا جائے آپ مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے پیش ہوں گے یا نہیں،  اگر آپ پیش نہیں ہوں گے تو پھر آپ کی جگہ کون پیش ہو گا۔

No comments.

Leave a Reply