سعودی وفد کی متحدہ عرب امارات کے حکام سے ملاقات

سعودی وفد کی متحدہ عرب امارات کے حکام سے ملاقات

سعودی وفد کی متحدہ عرب امارات کے حکام سے ملاقات

ریاض ۔۔۔ نیوز ٹائم

سعودی عرب کا اعلی اختیاراتی وفد خلیجی ریاستوں قطر اور بحرین کے دورے کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچا ہے جہاں وفد کی ملاقات یو اے ای کے ولی عہد الشیخ mohamed-bin-zayed اور کئی دوسری اہم شخصیات سے ہوئی ہے۔ سعودی وفد میں وزیر خارجہ Prince Saud Al-Faisal، وزیر داخلہ  Muhammad bin Nayef اور انٹیلی جنس چیف  Prince Khalid bin Bandar شامل تھے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی سرکردہ شخصیات پر مشتمل وفد نے گذشتہ روز بحرینی حکام سے ملاقات کی بعد ازاں وفد متحدہ عرب امارات روانہ ہو گیا تھا جہاں ابوظہبی میں ان کی ملاقات ولی mohamed-bin-zayed سے ہوئی۔ اماراتی خبر رساں ایجنسی”وام” کے مطابق برادر ملک سعودی عرب کے وفد کی یو اے ای کے ولی عہد سے ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور دونوں ملکوں کے مشترکہ اسٹریٹیجک مفادات کے حصول کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں خلیج تعاون کونسل کے پلیٹ فارم کو مزید فعال بنانے اور خلیجی ملکوں کے درمیان باہمی اتحاد واتفاق کی فضا پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ملک مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز مل کر نمٹیں گے اور خطے میں امن واستحکام اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ملاقات کے بعد سعوی وفد واپس ریاض روانہ ہو گیا۔ قبل ازیں سعودی عرب کے وفد نے اپنے دورہ قطر کے دوران دوحہ میں امیر قطر Sheikh Tamim bin Hamad al-Thani. سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد خلیجی ریاست بحرین کے فرمانروا شاہ حمد آل خلیفہ سے بھی طویل مشاورت کی گئی۔ خیال رہے کہ سعودی عرب کے اعلی سطحی وفد کا تین خلیجی ملکوں کا دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب خلیجی وزرائے خارجہ سطح کا ایک اہم اجلاس کل ہفتے سے سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہو رہا ہے۔

No comments.

Leave a Reply