جاپان کو صارف ٹیکس کی شرح میں مزید اضافہ کرنا چاہیے، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا

آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی نئی سربراہ نے جاپان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی عمر رسیدہ آبادی کی بہبودی لاگت برداشت کرنے کے لیے صارف ٹیکس کی شرح میں مزید اضافہ کرے۔آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر Kristalina Georgieva نے ٹوکیو میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کو عالمی معاشی سست روی، عالمی معیشت کی غیر یقینی اور خود جاپان کے اپنے آبادیاتی رحجانات کی آزمائش کا سامنا ہو گا۔ جاپان نے گزشتہ ماہ صارف ٹیکس کو بڑھا کر 8 سے 10 فیصد کیا ہے۔ Kristalina Georgieva نے کہا کہ آئی ایم ایف کو توقع ہے کہ 2019 ء میں جاپان کی حقیقی معاشی نمو 0.8 فیصد اور 2020 ء میں 0.5 فیصد رہے گی۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ صارف ٹیکس مرحلہ وار اضافے کے ساتھ 2030 ء تک 15 فیصد اور 2050 ء تک 20 فیصد کر دیا جانا چاہیے۔

No comments.

Leave a Reply