سری لنکا کے صدر نے نئی عبوری حکومت کے وزرا کی تقرری کر دی

سری لنکا کے صدر گوتا بایا راجا پاکسا

سری لنکا کے صدر گوتا بایا راجا پاکسا

کولمبو ۔۔۔ نیوز ٹائم

سری لنکا کے صدر Gotabaya Rajapaksa نے نئی عبوری حکومت میں 35 نئے وزرا مملکت اور تین نئے نائب وزرا کی تقرری کر دی ہے  جو آئندہ پارلیمانی انتخابات کے اعلان ہونے تک کام کریں گے۔ نئے وزرا مملکت اور نائب وزرا نے دارالحکومت کولمبو میں صدارتی سیکرٹریٹ میں صدر کے سامنے حلف لیا۔ بعض نئی تقرریوں میں سری لنکا کے سینئر ممبر Podujana Peramuna (ایس ایل پی پی) بھی شامل ہیں۔ Chamal Rajapaksa کو نیا وزیر مملکت برائے دفاع مقرر کیا گیا ہے اور John Seneviratne کو وزیر برائے اقتصادی و پالیسی ترقیاتی عہدہ پر فائز کیا گیا ہے جبکہ Susil Premajayantha کو بین الاقوامی تعلقات کے وزیر مملکت کے عہدے پر مقرر کیا ہے۔ دیگر افراد میں Keheliya Rambukwella شامل ہیں جنہیں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے وزیر مملکت اور Arundika Fernando کو سیاحت کے فروغ کے لئے وزیر مملکت مقرر کیا گیا ہے۔ یہ نئی تقرریاں صدر کی جانب سے نئی 16 رکنی کابینہ کی تقرری کے کچھ دن بعد عمل میں لائی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ 16 نومبر کو سری لنکا میں صدارتی انتخابات میں اپنی پارٹی کے امیدوار کی شکست کے بعد وزیر اعظم Ranil Wickremesinghe اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔

No comments.

Leave a Reply