مشرف غداری کیس: لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو 5 دسمبر تک بیان ریکارڈ کرانے کا حکم

سابق صدر پرویز مشرف

سابق صدر پرویز مشرف

اسلام آباد  ۔۔۔ نیوز ٹائم

پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے کہا کہ  ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق وزارت داخلہ 5 دسمبر تک ٹیم مقرر کر دے، وزارت خارجہ چاہے 50 رکنی ٹیم مقرر کرے لیکن ہم صرف ایک کو سنیں گے۔ تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت میں جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پرویز مشرف سنگین غداری کیس پر سماعت کی۔ جسٹس سید وقار سیٹھ نے کہا ہائی کورٹ کے اختیار سماعت پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، ہم سلمان صفدر کو پیش ہونے کی اجازت دینے کے پابند نہیں، سلمان صفدر کے حوالے سے ہمارے پاس سپریم کورٹ کا حکم موجود ہے، سلمان صفدر آپ چاہیں تو ہمارے مقرر کردہ وکیل کی معاونت کر سکتے ہیں۔

ایڈووکیٹ سلمان صفدر کو پیشی کی اجازت دینے کی بجائے سختی سے خاموش رہنے کی ہدایت کی،  ایڈووکیٹ شبر رضا نے کہا میرا مقدمہ خارج کیے جانے کی میری درخواست سماعت کی جائے، جس پر عدالت نے کہا مقدمہ خارج کرنے کیے جانے کی پہلی درخواست پر آرڈر ہو چکا ہے، دوسری درخواست پر نیا بیان حلفی یا دلائل پیش کرنے کی اجازت نہیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق وزارت داخلہ 5 دسمبر تک ٹیم مقرر کر دے، وزارت خارجہ چاہے 50 رکنی ٹیم مقرر کرے لیکن ہم سنیں گے، صرف ایک کو، عدالت نے شبر رضا کو ہدایت کی آپ 5 تاریخ سے پہلے اپنے تحریری دلائل جمع کرائیں۔ جسٹس شیخ وقار نے کہا ہائی کورٹ کے حکم میں آرٹیکل 10 کا تذکرہ ہے، اس پر مکمل عمل کر چکے ہیں، ملزم کو متعدد بار اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا گیا، آج بھی ملزم عمارت کے کسی کونے میں موجود ہیں تو آ جائے ہم سن لیں گے۔

گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئین شکنی کیس میں وزارت داخلہ کی درخواست منظور کر لی تھی اور خصوصی عدالت کو آئین شکنی کیس کا فیصلہ سنانے سے روک دیا تھا، ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ خصوصی عدالت کچھ دیر کیلئے پرویز مشرف کا موقف سن لے اور پھر فیصلہ دے۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئین شکنی کیس کا فیصلہ روکنے کا 2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کر دیا، جس میں حکم دیا گیا ہے کہ خصوصی عدالت پرویز مشرف کی بریت کی درخواست کا قانون کے مطابق فیصلہ کرے،  حکمنامہ میں عدالت عالیہ نے وفاقی حکومت کو 5 دسمبر تک غداری کیس کا نیا پراسیکیوٹر تعینات کرنے کا حکم دیا تھا۔ واضح رہے 19 نومبر کو خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو 28 نومبر کو سنایا جائے گا، فیصلہ یکطرفہ سماعت کے نتیجے میں سنایا جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply