ہالینڈ کی ملکہ میکسیما پاکستان کا دورہ کرنے والی 14ویں عالمی شاہی شخصیت

ہالینڈ کی ملکہ میکسیما 14ویں عالمی شاہی شخصیت ہیں جنہوں نے 25 سے 27 نومبر 2019ء تک پاکستان کا سرکاری دورہ کیا

ہالینڈ کی ملکہ میکسیما 14ویں عالمی شاہی شخصیت ہیں جنہوں نے 25 سے 27 نومبر 2019ء تک پاکستان کا سرکاری دورہ کیا

نیوز ٹائم

ہالینڈ کی ملکہ میکسیما 14ویں عالمی شاہی شخصیت ہیں جنہوں نے 25 سے 27 نومبر 2019ء تک پاکستان کا سرکاری دورہ کیا جبکہ قیام پاکستان کے بعد سب سے پہلے شاہ ایران، محمد رضا شاہ پہلوی 1950ء میں اور پھر بعد میں 1970ء میں بھی دورہ پاکستان پر آئے،  اس کے بعد برطانیہ کی ملکہ الزبتھ اپنے شوہر پرنس فلپ کے ہمراہ 1956ء جبکہ دوسری بار 1997ء میں انہوں نے پاکستان کا دورہ کیا۔ پاکستان کا دورہ کرنے والی اہم ترین شاہی شخصیت سعودی عرب کے شاہ فیصل 1974ء اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر پاکستان تشریف لائے جبکہ اردن کے شہزادہ حسن بن طلال نے اپنے بھائی حسین بن طلال کے ہمراہ اگست 1968ء میں پاکستان کا دورہ کیا  اور اس موقع پر شہزادہ حسن بن طلال کی پاکستان میں ثروت نامی خاتون سے شادی بھی انجام پائی، ذرائع کے مطابق برطانیہ کی شہزادی ڈیانا تین مرتبہ پاکستان کے دورے پرآئیں۔ ان کے دورے کا بڑا مقصد عمران خان کے شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کرنا تھا، شہزادی ڈیانا سب سے پہلے 1991ء میں پھر فروری1996ء اور آخری مرتبہ مئی 1997ء میں دورہ پاکستان پر آئیں۔

پاکستان کے دورے پر آنے والی شاہی شخصیات میں تھائی لینڈ کے Crown Prince Maha Vajiralongkorn بھی شامل ہیں جنہوں نے 2005ء میں پاکستان میں آنے والے زلزلے کے موقع پر پاکستان کا دورہ کیا جبکہ برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس اکتوبر 2006ء اپنی بیوی Camilla Parker کے ہمراہ دورہ پاکستان پر آئے جبکہ سعودی عرب کے شاہ عبد اللہ بن عبد العریز 2006ء  میں پاکستان کے دورے پر تشریف لائے اور اس دورے کے دوران اسلام آباد اور لاہور میں ان کا تاریخی استقبال کیا گیا، اس کے بعد اردن کے شاہ عبد اللہ نومبر 2007ء میں پاکستان کا دورہ کیا جبکہ اس کے علاوہ بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسی بن خلیفہ 2014ء  میں دورہ پاکستان پر تشریف لائے  جبکہ 2019ء میں پانچ شاہی شخصیات دورہ پاکستان پر تشریف لائیں جن میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید بن سلطان النہیان، برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن اور قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمید التھانی شامل ہیں۔

No comments.

Leave a Reply