یوکرائنی صدر کا دورہ ترکی منسوخ

یوکرائن کے صدر petro poroshenko

یوکرائن کے صدر petro poroshenko

کیف ۔۔۔ نیوز ٹائم

یوکرائن کے صدر petro poroshenko نے یہ کہتے ہوئے اپنا ترکی کا دورہ منسوخ کر دیا ہے کہ ملک کے مشرق علاقوں میں ہزاروں روسی فوجی تعینات کئے گئے ہیں، ڈونٹیسک کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر انہیں ملک میں ہی رہنا چاہئے۔ صدر poroshenko کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس نواز باغیوں نے ساحلی قصبے پر قبضے کے بعد دفاعی لحاظ سے اہم شہر ماریو پول کی جانب پیش قدمی شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں یوکرائن اور روس کے صدر کے درمیان بیلا روس میں ہونے والے براہ راست مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی تھی۔ قبل ازیں یوکرائنی سیکیورٹی فورسز نے بتایا کہ ڈونٹیسک کے مضافات میں دس روسی فوجیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ روس کا موقف ہے کہ اس کے فوجی معمول کے گشت پر تھے کہ انہوں نے غلطی سے سرحد پار کر لی۔ یاد رہے کہ روس نواز باغیوں نے کویرائن سے علیحدگی کا اعلان کر رکھا ہے۔

No comments.

Leave a Reply