ارجنٹینا کے سٹار فٹبالر لیونل میسی چھٹی بار بیلن ڈی ار ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

ارجنٹینا اور بارسلونا کے عالمی شہرت یافتہ سپر اسٹار لیونل میسی

ارجنٹینا اور بارسلونا کے عالمی شہرت یافتہ سپر اسٹار لیونل میسی

پیرس  ۔۔۔ نیوز ٹائم

ارجنٹینا اور بارسلونا کے عالمی شہرت یافتہ سپر اسٹار Lionel Messi نے کیریئر میں چھٹی مرتبہ سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ Ballon d’Or اپنے نام کر دیا۔ 32سالہ فٹبالر کو فرانس کے دارالحکومت پیرس کے Chatelet Theatre  میں منعقدہ تقریب میں ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ امریکا کی ورلڈ کپ سپر اسٹار Megan Rapinoe نے ویمن فٹبال کا Ballon d’Or ایورارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ Lionel Messi نے 2015 ء کے بعد پہلی مرتبہ Ballon d’Or ایوارڈ جیتا ہے اور اپنے روایتی حریف Cristiano Ronaldo پر برتری حاصل کر لی ہے جو اب تک پانچ Ballon d’Or ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ فٹبال کے سب سے بڑے ایوارڈ تصور کیے جانے والے Ballon d’Or ایوارڈ کا انعقاد ایک فرانسیسی میگزین کرتا ہے جس میں دنیا بھر کے صحافی بہترین فٹبالر کے ایوارڈ کے لیے ووٹ کرتے ہیں۔ اس ایوارڈ کے لیے Lionel Messi کا مقابلہ Liverpool کے کپتان Virgil van Dijk اور Cristiano Ronaldo سے تھا  جس میں Lionel Messi ایوارڈ جیتنے میں کامیابی رہے جبکہ پورے سیزن میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے Liverpool اسٹار دوسرے اور Cristiano Ronaldo تیسرے نمبر پر رہے۔ Lionel Messi گزشتہ ایک سال سے مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جہاں اب تک سال 2019ء میں کھیلے گئے 54 میچوں میں 46 گول اسکور کر چکے ہیں  جبکہ La Liga کے 34 میچوں میں 36 گول اسکور کر کے انہوں نے گزشتہ سیزن میں بارسلونا کو چیمپیئن بنوانے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ ایوارڈ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے میسی نے کہا کہ میں نے آج سے 10 سال قبل پیرس میں ہی اپنا پہلا Ballon d’Or ایوارڈ جیتا تھا۔

No comments.

Leave a Reply