صدر ٹرمپ کا مواخذہ: امریکی ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی نے رپورٹ جاری کر دی

ہائوس انٹیلی جنس کمیٹی نے منگل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے

ہائوس انٹیلی جنس کمیٹی نے منگل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی ایوان نمائندگان کی ہائوس انٹیلی جنس کمیٹی نے منگل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے،  جس کا تعلق معاملے کی چھان بین اور سفارشات سے ہے۔ انکوائری رپورٹ میں صدر ٹرمپ پر نامناسب رویے اور چھان بین کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ڈیمو کریٹک اراکین  Adam Schiff ،  Carolyn Maloney اور  Eliot Engel کی جانب سے، جو امریکی ایوان نمائندگان کی انٹیلیجنس، نگرانی، اور خارجہ امور کی کمیٹیوں کے سربراہ ہیں،  جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ”شواہد موجود ہیں کہ صدر ٹرمپ نے اپنے عہدے کا استعمال کرتے ہوئے یوکرین پر دبائو ڈالا کہ وہ ان کے سیاسی حریف اور سابق نائب صدر جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات کا اعلان کریں اور یہ تاثر پیدا کیا کہ 2016ء کہ صدارتی انتخابات میں روس نے نہیں یوکرین نے مداخلت کی کوشش کی۔  یہ تحقیقات صدر ٹرمپ کی 2020ء کی انتخابی مہم کو فائدہ پہنچانے کے لئے شروع کروائی گئی”۔ ریپبلکن اراکین کانگریس کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں ایسی کوئی بات نہیں، جس کی وجہ سے مواخذے کی نوبت آئے۔ لیکن ڈیمو کریٹک اراکین کانگریس اس سے متفق نہیں۔ جوڈیشنل کمیٹی بدھ سے مواخذے کی کارروائی کی سماعت کا آغاز کر رہی ہے لیکن اس میں صدر ٹرمپ کا کوئی وکیل موجود نہیں ہو گا۔

No comments.

Leave a Reply