شام: داعش نے 200 فوجیوں کو قتل اور عراقی باغیوں نے تیل کے تین کنوئوں کو آگ لگا دی

باغیوں کی طرف سے انٹر نیٹ پر جاری کی جانے والی تصویر میں شامی فوجیوں کا جانگیہ پہنے ہوئے قطار میں دیکھا جا سکتا ہے

باغیوں کی طرف سے انٹر نیٹ پر جاری کی جانے والی تصویر میں شامی فوجیوں کا جانگیہ پہنے ہوئے قطار میں دیکھا جا سکتا ہے

دمشق، بغداد ۔۔۔ نیوز ٹائم

داعش کے جنگجوئوں نے شام کے 200 فوجیوں کو قتل کر دیا۔ جنگجوئوں نے ان فوجیوں کو شامی صوبہ رقہ کے تین مختلف مقامات پر قتل کیا جنہیں اتوار کے روز فوجی اڈے پر قبضہ کے بعد باغی اغوا کر کے ساتھ لے گئے تھے۔ 700 فوجی باغیوں کے چنگل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ باغیوں کی طرف سے انٹر نیٹ پر جاری کی جانے والی تصویر میں شامی فوجیوں کا جانگیہ پہنے ہوئے قطار میں دیکھا جا سکتا ہے۔ شامی فضائیہ نے موحسن قصبے میں بمباری کے دوران داعش کے چھ جنگجوئوں کو ہلاک کر دیا۔ دوسری طرف عرام میں کرد فورسز نے باغیوں پر حملہ کر دیا جس کے جواب میں باغیوں نے این جلا کر آئل فیلڈ میں تیل کے 3 کنوئوں کو آگ لگا دی۔ عراقی سیکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران داعش کے جنگجوئون سے صبوہ صلاح الدین کے متعدد قصبوں کا کنٹرول دوبارہ سنھبال لیا۔ حکام کے مطابق عراقی فورسز نے تکریت کے ایک سٹرٹیجک ہائی وے کا کنٹرول بھی سنھبال لیا ہے جو جنگجوئوں کے قبضے میں تھا۔ آپریشن میں متعدد جنگجوئوں اور ان کے زیر استعمال چھ گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئی ہیں۔ ادھر پیٹاگون نے عراق میں سرگرم گروپ اسلامک سٹیٹ کے جنگجوئوں پر حملے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔ اس کی بظاہر وجہ گزشتہ ہفتے عسکریت پسندوں کی طرف سے جاری کی جانے والی وہ ویڈیو ہے جس میں ایک امریکی صحافی جمیز فولی کا سرقلم کرتے دکھایا گیا تھا۔ پینٹا گون کے اہلکاروں کے مطابق گزشتہ دنوں کے دوران اسلامک سٹیٹ گروپ کے خلاف عراق میں اپنی کارروائیوں کا دائرہ وسیع تر کرتے ہوئے اس کے پڑوسی ملک شام تک پھیلانے میں غیر معمولی تیزی لایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کے فضائی حملوں کا ہدف غالباً اسلامک سٹیٹ کی قیادت ہو گی جو مشرقی شام میں ان جنجگوئوں کا گڑھ سمجھے جانے والے شہر رقہ کے مضامات میں مورجہ بندی کیے ہوئے ہیں۔ فرانسیی صدر نے عسکریت پسند گروپ اسلامک سٹیٹ کے جنگجوئوں کے خلاف شام کی طرف سے مل کر کام کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ بشار الاسد کے ساتھ اتحاد کا مطلب عسکریت پسندوں کے ہاتھوں میں کھیلنے کے مترادف ہو گا۔ قبل ازیں امریکہ نے بھی اس شامی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ شامی عسکریت پسندوں کے ایک اور مبینہ امریکی ساتھی کی ہلاکت کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق قومی سلامتی کونسل کے مطابق وائٹ ہائوس ان اشاروں سے آگاہ ہے کہ اسلامک اسٹیٹ سے منسلک ایک امریکی شہری مارا گیا لیکن ابھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ خبریں سچ ہیں۔ جرمنی نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف عراقی کردوں کو ہتھیار فراہم کرنے کا فیصلہ اتوار کو کیا جائے گا۔ البانیہ کے کرد فورسز کو اسلحہ دینا شروع کر دیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شامی کے پہاڑی علاقے گولان میں اقوام متحدہ کے 43 امن فوج کے اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ جن کا تعلق فجی سے ہے جبکہ دیگر 81 گھیرے میں آگے جن کا تعلق فلپائن سے ہے۔

No comments.

Leave a Reply