تئیس سال بعد سوڈان میں امریکی سفیر کی تعیناتی کا فیصلہ

سوڈانی وزیر اعظم عبداللہ حمدوک

سوڈانی وزیر اعظم عبداللہ حمدوک

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا نے بدھ کے روز کہا ہے وہ 23 سال کے بعد سوڈان میں سفیر مقرر کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ امریکا کی طرف سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب سوڈان کے نئے وزیر اعظم Abdalla Hamdok واشنگٹن کا دورہ کر رہے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سوڈانی وزیر اعظم Abdalla Hamdok سے ملاقات کے بعد کہا  کہ سوڈان اور امریکا 23 سال کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ بدھ کے روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکا اور سوڈان نے دو دہائیوں سے زیادہ عرصے میں پہلی بار سفیروں کے تبادلے کے ذریعے اپنے سفارتی تعلقات کی تجدید پر اتفاق کیا ہے۔

سوڈانی وزیر اعظم Abdalla Hamdok نے اپنے دورہ امریکا کے دوران انتظامیہ کے عہدیداروں سے ملاقات کی جن میں وزیر خزانہ  Steven Mnuchin اور امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے سربراہ  Mark Green شامل ہیں۔ پومپیو نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ امریکی، سوڈانی باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ سوڈان سویلین قیادت میں جمہوری عمل کی طرف بڑھنے کے ساتھ، آئین کی تیاری اور زبردست اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔ سوڈانی وزیر  Abdalla Hamdok کے دورہ امریکا کا مقصد واشنگٹن کی حمایت کا حصول ہے۔ سابق معزول صدر عمر البشیر اور امریکا کے درمیان تعلقات سخت کشیدہ رہے ہیں۔  سوڈانی وزیر اعظم نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سال ہال سال سے خرطوم پر عائد کردہ اقتصادی پابندیاں ختم کرے۔ امریکا نے بھی سوڈان پر عائد پابندیاں بہ تدریج ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

 امریکی انتظامیہ کے عہدے داروں کا کہنا تھا کہ سوڈان دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکلنے کے لیے مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے لیکن اس نے ابھی تک تمام شرائط پوری نہیں کیں۔ دہشت گردنہ حملوں کے خوف سے امریکا نے 1995ء کے بعد سوڈان میں کوئی سفیر تعینات نہیں کیا۔

No comments.

Leave a Reply