امریکا خطے میں جنگ کو ہوا دے رہا ہے، شمالی کوریا

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ چو سون ہوئی

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ چو سون ہوئی

پیانگ یانگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا نے امریکی صدر کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے نفرت آمیز بیانات سے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے وزیر خارجہ Choe Son Hui نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیانگ یانگ پر فوجی کارروائی کے امکان کے بیان پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جارحانہ بیانات خطے میں جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بیان سے شمالی کوریا کے عوام میں امریکا اور امریکیوں کے لیے نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔  امریکی صدر اپنے منصب کا خیال رکھتے ہوئے ایسے نفرت آمیز بیانات دینے سے گریز کریں اور خطے میں کشیدگی کے لیے کام کریں نہ کہ نفرت کو ہوا دیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کو ایک مرتبہ پھر راکٹ مین قرار دیتے ہوئے کمیونسٹ ملک کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کا امکان ظاہر کیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے یہ بیان شمالی کوریا کے جدید راکٹ اور ایٹمی میزائل کے پہ در پہ تجربات کرنے کے تناظر میں دیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply