جنوبی کوریائی جنگی دور کی جبری مشقت کے فنڈ کا بل آئندہ ہفتے پیش کیا جائے گا

جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی کے سپیکر من ہی سان

جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی کے سپیکر من ہی سان

سیئول ۔۔۔ نیوز ٹائم

جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی کے سپیکر من ہی سان نے جنگی دور میں جاپان سے متعلق جبری مشقت کے تنازعے کے بارے میں ایک بل آئندہ ہفتے پارلیمان میں پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ یہ بل ملک میں قانونی چارہ جوئی کرنے والے مدعیان کو زر تلافی ادا کرنے کے لیے فنڈ کے قیام کے بارے میں ہے۔ من ہی سان نے کہا ہے کہ حکمران اور اپوزیشن جماعتوں دونوں کے قانون سازوں کی حمایت سے بل پیش کیا جائے گا۔ یہ اقدام دونوں ملکوں کے درمیان کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ نظر آتا ہے۔ اس سے پہلے جنوبی کوریا کی عدالت عظمی کے فیصلے کے نتیجے میں جاپانی کمپنیوں پر سابق جنوبی کوریائی کارکنان کو زرتلافی ادا کرنے کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ حکومت جاپان کا موقف ہے کہ جنگی دور کے زرتلافی سے متعلق تمام معاملات کا تصفیہ، دونوں ممالک کے درمیان 1965ء کے معاہدے کے تحت کیا جا چکا ہے۔

No comments.

Leave a Reply