سعودی عرب کے 2020ء کے 272 ارب ڈالر مالیت کے بجٹ کا اعلان

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے مملکت کے آئندہ مالی سال 2020ء کے بجٹ کا اعلان کر دیا ہے

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے مملکت کے آئندہ مالی سال 2020ء کے بجٹ کا اعلان کر دیا ہے

الریاض ۔۔۔ نیوز ٹائم

دو ہزار انیس میں 10 کھرب 48 کروڑ ریال کے اخراجات ہوئے ہیں جبکہ آمدن 917 ارب ریال ہوئی ہے  2016 میں متعارف کردہ ویژن 2030ء کے تحت معیشت کو متنوع بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے مملکت کے آئندہ مالی سال 2020ء کے بجٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس میں اخراجات کا تخمینہ 10 کھرب 2 ارب ریال 272)  ارب ڈالر) اور آمدن کا تخمینہ 833 ارب ریال لگایا گیا ہے۔ اس طرح اس میں 187 ارب ریال کا خسارہ ہو گا۔ انھوں نے ایک نشری تقریر میں کہا کہ یہ بجٹ حکومت کی شہریوں کو بنیادی سہولتیں اور خدمات مہیا کرنے کی پالیسی کا تسلسل ہے۔ اس میں سماجی تحفظ کے پروگرام میں اضافہ کیا گیا ہے، سرکاری خدمات کو بہتر بنایا جا رہا ہے، زندگی کے معیار کی سطح بلند کی جا رہی ہے اور مکانات کے منصوبے کے لیے معاونت مہیا کیا جا رہا ہے۔ نئے بجٹ میں اخراجات کا تخمینہ 10 کھرب 2 ارب ریال (272  ارب ڈالر) لگایا گیا ہے جبکہ رواں مالی سال میں اخراجات کا تخمینہ 10 کھرب 5 ارب ریال لگایا گیا تھا۔

نئے بجٹ کے اعلان کے وقت 2019ء  کے بجٹ کے اعداد و شمار میں بھی ترمیم کی جا رہی ہے۔2019 میں 10 کھرب 48 کروڑ ریال کے اخراجات ہوئے ہیں جبکہ آمدن 917 ارب ریال ہوئی ہے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے 2016ء میں متعارف کردہ ویژن 2030ء کے تحت مملکت کی معیشت کو متنوع بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس کا مقصد تیل کی آمدن پر انحصار کم کرنا ہے۔ عالمی بینک کے اکتوبر میں جاری کردہ آسان کاروبار اشاریے 2020ء کے مطابق سعودی عرب کا 30واں  نمبر تھا۔ یہ دنیا بھر میں کسی بھی ملک کی معیشت میں سب سے زیادہ بہتری ہے۔ عالمی بینک کے مطابق ویژن 2030ء کے تحت معاشی اصلاحات سے کریڈٹ تک رسائی میں بہتری ہوئی ہے اور مملکت میں بینکوں سے متعلق تنازعات کے حل میں بھی بہتری آئی ہے۔

No comments.

Leave a Reply