جاپان، ایران کے صدر کے دورے کی تیاریوں میں مصروف

ایران کے صدر 20 یا 21 دسمبر کو جاپان کا دورہ کریں گے

ایران کے صدر 20 یا 21 دسمبر کو جاپان کا دورہ کریں گے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے دورہ چاپان کے بارے میں  استقبال، ملاقات، گفتگو اور انتظامات کے امور انجام پا رہے ہیں۔ جاپانی وزیر اعظم نے کہا کہ صدر روحانی کے دورہ جاپان کے سلسلے میں گفتگو جاری ہے اور ایرانی صدر کا جاپان کا دورہ رواں ماہ کے اختتام تک انجام پائے گا تاہم جاپانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایران کے صدر 20 یا 21 دسمبر کو جاپان کا دورہ کریں گے۔ جاپانی وزیر اعظم نے کہا کہ مغربی ایشیا میں امن و صلح کے لئے وہ کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔  اس سفر میں مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے انخلا کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جاپانی وزیر اعظم نے 12 جون کو ایران اور امریکہ کے مابین کشیدگی کم کرنے کے مقصد سے ایران کا دورہ کیا تھا اور رہبر انقلاب اسلامی اور صدر مملکت سے ملاقاتیں کیں۔

No comments.

Leave a Reply