چار فریقی اجلاس میں مشرقی یوکرین میں جنگ بندی پر اتفاق

اجلاس میں فرانس کے صدرعمانویل ماکرون، روس کے صدر ولادی میر پیوٹن، یوکرین کے صدر ولودی میر زیلنسکی اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے شرکت کی

اجلاس میں فرانس کے صدرعمانویل ماکرون، روس کے صدر ولادی میر پیوٹن، یوکرین کے صدر ولودی میر زیلنسکی اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے شرکت کی

پیرس  ۔۔۔ نیوز ٹائم

روس، یوکرین، فرانس اور جرمنی پر مشتمل چار فریقی سربراہوں نے یوکرین میں مکمل جنگ بندی، تمام قیدیوں کے تبادلے اور مشرقی یوکرین کے بارے میں منسک معاہدے کو آگے بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس بیان میں یوکرین میں مکمل جنگ بندی، تمام قیدیوں کے تبادلے اور مشرقی یوکرین کے بارے میں منسک معاہدے پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں فرانس کے Emmanuel Macron ، روس کے صدر  Vladimir Putin ، یوکرین کے صدر Volodymyr Zelensky اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے شرکت کی۔ نارمنڈی گروپ کے سربراہی اجلاس کے بعد جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق، رواں سال کے آخر تک مشرقی یوکرین میں مکمل جنگ بندی پر عملدرآمد پر اتفاق کیا گیا  جس کے بعد جنگ اور جھڑپوں سے متاثرہ علاقوں کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کا کام شروع کیا جا سکے گا۔ روس، یوکرین، فرانس اور جرمنی نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ 30 روز کے اندر اندر تمام جنگی قیدیوں کا تبادلہ بھی مکمل کر لیا جائے گا۔ منسک معاہدے کی بنیاد پر مشرقی یوکرین کے علاقوں لوہانسک اور دونتسک کو خصوصی خودمختاری دی جائے گی۔

No comments.

Leave a Reply