برطانیہ میں انتخابات آج ہوں گے

برطانیہ میں 5 برس کے دوران یہ تیسری بار انتخابات ہونے جا رہے ہیں

برطانیہ میں 5 برس کے دوران یہ تیسری بار انتخابات ہونے جا رہے ہیں

لندن  ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانیہ میں قبل از وقت انتخابات کی منظوری کے بعد آج سے الیکشن کا آغاز ہو گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی ہسپتال میں ایک کمسن بچے کے زمین پر علاج کی تصویر الیکشن مہم پر چھائی ہوئی ہے۔ ایک صحافی نے لیڈز جنرل ہسپتال میں بستر نہ ہونے پر 4 سالہ بچے کے زمین پر علاج کی تصویر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو دکھائی توانہوں نے موبائل فون لے کر جیب میں ڈال لیا۔ یاد دلانے پر انہوں نے بچے کے والدین سے افسوس کا اظہار کیا۔ ملک بھر میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

دوسری جانب لیبر پارٹی نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نیشنل ہیلتھ سروس کی تباہی کا ذمے دار حکمراں جماعت کو قرار دیتے ہوئے الیکشن مہم کے دوران صحت میں سرمایہ کاری اور روشن مستقبل کے وعدے کیے ہیں۔ ادھر ایک مارکیٹنگ ریسرچ اور سروے کمپنی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں ہفتے بورس جانسن کی کنزرویٹو پارٹی کو لیبر پارٹی پر 14 پوائنٹ کی برتری حاصل رہی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پیش آنے والے مختلف واقعات کسی بھی رخ سے انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ برطانیہ میں 5 برس کے دوران یہ تیسری بار انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ برطانیہ میں یورپی یونین سے انخلا کا مسئلہ سیاسی بحران کی وجہ بنا ہوا ہے۔

No comments.

Leave a Reply