فن لینڈ پر خواتین کا راج : نومنتخب خاتون وزیراعظم اوران کی 12 وزرا بھی خواتین

نومنتخب خاتون وزیر اعظم سنا مارین

نومنتخب خاتون وزیر اعظم سنا مارین

ہلسینکی ۔۔۔ نیوز ٹائم

فن لینڈ پر خواتین کا راج قائم ہو گیا۔ نومنتخب خاتون وزیر اعظم Sanna Marinاور ان کی 19 رکنی کابینہ میں 12 وزرا بھی خواتین ہیں۔ اوسط عمر کے اعتبار سے فن لینڈ کی یہ کابینہ دنیا کی سب سے جوان کابینہ ہے، جس میں شامل وزرا کی اوسط عمر 33 سال ہے۔ وزیر اعظم Sanna Marinدنیا کی سب سے کم عمر وزیر اعظم ہیں۔  ان کی کابینہ میں بھی زیادہ ترخواتین شامل ہیں۔  Sanna Marin فن لینڈ کی اب تک بننے والی تیسری خاتون وزیر اعظم ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ Sanna Marin پہلی بار فن لینڈ کی 5 سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے بننے والی حکومت کے تحت وزیر اعظم بنی ہیں  اور اس اتحاد میں شامل پانچوں سیاسی جماعتوں کی سربراہی خواتین کے پاس ہے۔ 34 سالہ Sanna Marin کا تعلق فن لینڈ کی معروف سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس ڈی پی) سے ہے  اور وہ گزشتہ ہفتے مستعفی ہونے والے وزیر اعظم  Antti Rinne کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کے بعد وزیر اعظم بنی ہیں۔ 34سالہ Sanna Marin وزیر اعظم بننے سے پہلے وزیر ٹرانسپورٹ تھیں۔

No comments.

Leave a Reply