جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کرسمس سے پہلے چین کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم آبے 23 سے 25 دسمبر تک چین کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم آبے 23 سے 25 دسمبر تک چین کا دورہ کریں گے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے چینی اور جنوبی کوریائی رہنمائوں کے ہمراہ سہ فریقی سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے بعد ازاں اس مہینے چین کا دورہ کریں گے۔ چیف کابینہ سیکرٹری Yoshihide Suga نے بدھ کے روز اس بات کا انکشاف کیا۔ ان کے بیان کے بعد چینی حکومت کا اعلان سامنے آیا کہ یہ سربراہی اجلاس 24 دسمبر کو چین کے Sichuan صوبے میں منعقد ہو گا۔ چیف کابینی سیکرٹری Yoshihide Suga نے کہا کہ وزیر اعظم آبے 23 سے 25 دسمبر تک چین کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس سہ فریقی تعاون کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ اور مستقبل سے متعلق وسیع امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ Yoshihide Suga نے کہا کہ شمالی کوریا کے بارے میں پالیسی پر مشاورت کے علاوہ خطے اور بین الاقوامی امور پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ترجمان اعلی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ آبے کی چینی صدر Xi Jinping اور جنوبی کوریائی صدر Moon Jae-in سے علیحدہ ملاقاتوں کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply