بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں میانمار پر نسل کشی کے الزامات کی سماعت مکمل

بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں میانمار پر نسل کشی کے الزامات کی سماعت مکمل

بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں میانمار پر نسل کشی کے الزامات کی سماعت مکمل

دی ہیگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

بین الاقوامی عدالت انصاف نے میانمار میں مسلمان روہنگیا اقلیت کی نسل کشی کے الزامات کی سہ روزہ سماعت مکمل کر لی ہے۔ مغربی افریقی ملک گیمبیا نے اسلامی ممالک کے ایک بڑے گروپ کی جانب سے یہ مقدمہ دائر کیا تھا۔  اس نے میانمار پر روہنگیا افراد کی نسل کشی کی کارروائیاں کرنے کا الزام لگایا تھا۔ دونوں فریقوں نے جمعرات کو ہالینڈ کے شہر ہیگ میں سماعت کے آخری روز اپنے حتمی بیانات ریکارڈ کرائے۔ گیمبیا کا اصرار تھا کہ گزشتہ روز میانمار اپنے جوابی دلائل میں ان خواتین اور بچوں سے متعلق وضاحت دینے میں ناکام رہا جنہیں بربریت سے ہلاک کیا گیا۔ عملی طور پر میانمار کی رہنما آن سان سوچی نے بین الاقوامی عدالتی مداخلت کے خلاف دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے نسلی گروپوں کے درمیان شکوک اور دوریاں جنم لیں گی اور مفاہمتی عمل خطرے میں پڑ جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply