مسلم مخالف متنازع بل پر جاپانی وزیر اعظم نے بھارتی دورہ ملتوی کر دیا

جاپانی وزیر اعظم  شنزو آبے

جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے

نئی دہلی  ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارت میں مسلم مخالف شہریت بل پر جاری ہنگامہ آرائیوں کی وجہ سے جاپانی وزیر اعظم  شنزو آبے کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی وزیراعظم کا 3 روزہ دورہ بھارت کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے،  جاپانی وزیر اعظم کو اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ریاست آسام کے سب سے بڑے تجارتی اور ترقی یافتہ شہر گوہاٹی میں ملاقات کرنا تھی۔ جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے 15 سے 17 دسمبر تک کے 3 روزہ دورے پر بھارت آنا تھا تاہم گوہاٹی میں مسلم مخالف متنازع بل پر ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں جن میں درجن سے زائد شہری ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔  فوج طلبی کے باوجود حالات قابو میں نہیں آ سکے ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ دونوں ممالک کے حکام کی باہمی مشاورت اور اتفاق کے بعد جاپانی وزیر اعظم کا تین روزہ دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے اور جلد ہی اتفاق رائے سے نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply