مِس امریکا 2020ء کا ٹائٹل ورجینیا کی بائیو کیمسٹ کے نام

مِس امریکا 2020 ء کا ٹائٹل ورجینیا کی بائیوکیمسٹ کمیلے شرائر نے اپنے نام کر لیا

مِس امریکا 2020 ء کا ٹائٹل ورجینیا کی بائیوکیمسٹ کمیلے شرائر نے اپنے نام کر لیا

ان کاسویل،  کون ۔۔۔ نیوز ٹائم

مِس امریکا 2020 ء کا ٹائٹل ورجینیا کی بائیوکیمسٹ کمیلے شرائر نے اپنے نام کر لیا۔ 24 سالہ کمیلے شرائر نے مس امریکا 2020 ء کے ٹیلنٹ شو میں حصہ لیا جس میں انہوں نے لیب کوٹ پہن کر شرکت کی اور اسٹیج پر ججز کو کیمیائی تجربہ کر کے خوب متاثر کیا۔ اس موقع پر شو کے تینوں ججز نے انہیں خوب داد دی اور ٹائٹل جیتنے کی خواہشمند 50 خواتین کے درمیان انہیں فاتح قرار دیا۔ کمیلے شرائر نے مِس امریکا 2020 ء کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے ساتھ 50 ہزار ڈالرز بھی انعام کے طور پر جیتے ہیں۔

Virginia Tech

@virginia_tech

.@MissAmerica can be a scientist because a scientist IS NOW #MissAmerica2020!!  Congratulations to @VT_alumni @MissAmericaVA  you’ve made @VT_Science, #HokieNation, and #WomenInSTEM everywhere so proud.   https://twitter.com/MissAmerica/status/1207858058791178241

Embedded video

The Miss America Org

@MissAmerica

Our new #MissAmerica2020 is Camille Schrier, @MissAmericaVA!! #MAO #MissAmerica

1,806

8:42 AM – Dec 20, 2019

Twitter Ads info and privacy

486 people are talking about this

مس امریکا کا ٹائٹل جیتنے پر کمیلے شرائر نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ میں نے مِس امریکا کا ٹائٹل جیتنے کے لیے جو روایتی تصور تھا وہ توڑ دیا ہے۔ شرائر نے سائنس کے شعبے میں دو انڈر گریجویٹ ڈگریاں لے رکھی ہیں جبکہ ان دنوں ورجینیا کی کامن ویلتھ یونیورسٹی سے فارمیسی کے شعبے میں ڈاکٹریٹ کر رہی ہیں۔ کملیے شرائر مس امریکا کے طور پر ایک سال تک نشہ آور چیزوں کی روک تھام اور ان سے محفوظ رکھنے سے متعلق پروگرامز میں اپنی خدمات انجام دیں گی۔  واضح رہے کہ رواں ماہ مِس یونیورس 2019 ء کا مقابلہ جنوبی افریقا کی حسینہ Zozibini Tunzi نے اپنے نام کیا ہے۔  ان کے تاج کو اتحاد کی طاقت کا نام دیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply