الطاف حسین کو بھارتی شہریت دینے سے صاف انکار، مشرف کو بھارتی شہریت کی پیشکش

الطاف حسین کو بھارتی شہریت دینے سے صاف انکار

الطاف حسین کو بھارتی شہریت دینے سے صاف انکار

لندن، نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

الطاف حسین کی تمام امیدوں پر پانی پھر گیا، بھارت کا شہریت دینے سے صاف انکار، مودی سرکار کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف نافذ کیے گئے نئے قانون کے بعد بانی ایم کیو ایم کو بھارت میں سیاسی پناہ تک نہیں مل سکے گی۔  تفصیلات کے مطابق متحدہ بانی الطاف حسین کو بھارتی شہریت ملنا ناممکن ہو گیا ہے۔  بھارت سے ہجرت کر کے پاکستان آنے والے خاندان سے تعلق رکھنے والے متحدہ الطاف حسین نے گزشہ ماہ بھارتی شہریت حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ بھارتی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں الطاف حسین نے کہا تھا کہ اگر بھارت انہیں اور ان کے ساتھیوں کو تحفظ اور سیاسی پناہ کی ضمانت دے تو وہ بھارت آنے کو تیار ہیں۔ تاہم اب الطاف حسین کو بھارتی قانونی ماہرین نے بتایا ہے کہ حال ہی میں منظور کیے گئے مسلمانوں کے مخالف قانون کے بعد اب بظاہر الطاف حسین کو کسی صورت بھارت کی شہریت یا وہاں سیاسی پناہ نہیں مل پائے گی۔

دوسری جانب معروف خاتون اینکر نادیہ مرزا کی جانب سے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں نادیہ مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین اپنے ملک سے غداری کرنے اور بھارت کی شہریت و خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ہر حد پار کر گئے ہیں۔ نادیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ایک اخبار میں خبر چھپی ہے کہ الطاف حسین نے بھارت کی شہریت حاصل کرنے کیلئے ہندو مذہب اختیار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے اخبار کے ایڈیٹر سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس بات کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے مزید تہلکہ خیز تفصیلات بھی بتائی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ الطاف حسین کے برطانیہ میں جیل جانے کے امکانات واضح ہیں۔ اس تمام صورتحال میں الطاف حسین بھارت کی شہریت اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ الطاف حسین اس مقصد کیلئے بھارت کے حکام سے رابطے میں ہیں اور آئے روز پاکستان کے خلاف اور بھارت کے حق میں بیانات دیتے رہتے ہیں۔ تاہم اب جب بھارتی حکام نے انہیں یہ بتایا کہ بھارت میں اب کسی مسلمان کو شہریت نہیں دی جا سکے گی، تو پھر الطاف حسین نے ہندو مذہب اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ انہیں بھارت کی شہرت بھی حاصل ہو جائے۔ بتایا گیا ہے کہ الطاف حسین نے ایم کیو ایم لندن سیکرٹریٹ میں باقاعدہ مورتیاں رکھوا کر پوجا پاٹ بھی کروائی ہے اور باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ہندو مذہب اختیار کر لیا۔

سابق صدرجنرل پرویز مشرف اور بی جے پی کے رکن سبرامنیم سوامی

سابق صدرجنرل پرویز مشرف اور بی جے پی کے رکن سبرامنیم سوامی

دوسری جانب پرویز مشرف کو بھارتی شہریت کی پیشکش بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما، راجیہ سبھا کے رکن اور سابق وزیر سبرامنیم سوامی نے نئے شہریت بل کے تحت ترجیحی بنیادوں پر دی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ اگر پرویز مشرف بھارتی شہریت لینا چاہیں تو لے سکتے ہیں۔ خود کو ہندوئوں کی نسل تسلیم کرنے والے بھی شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کا تعلق دریا گنج سے ہے اور انہیں پاکستان میں ظلم کا سامنا ہے، لہذا وہ نئے قانون کے تحت بھارتی شہریت لے سکتے ہیں۔ اخبار کے مطابق بھارت میں شہریت کے متنازع بل پر جہاں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں ایسے میں بھارتی جنتا پارٹی کے سینئر رہنما نے پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کو فاسٹ ٹریک شہریت دینے کی بات کی ہے۔

بی جے پی لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سوامی کا کہنا ہے کہ جس طرح سے پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کو پریشان کیا جا رہا ہے،  اس کے بعد ہم فاسٹ ٹریک کی بنیاد پر انہیں شہریت دے سکتے ہیں۔ پرویز مشرف چونکہ دریا گنج سے ہیں اور اس وقت پاکستان میں استحصال کا سامنا کر رہے ہیں، خود کوہندوئوں کی نسل ماننے والے سبھی لوگ نئے شہریت ترمیمی قانون کیلئے اہل ہیں اور انہیں شہریت دی جائے۔

No comments.

Leave a Reply