دو ہزار ٹوئنٹی مالی سال کے جاپانی دفاعی بجٹ کے ریکارڈ بلند رہنے کا امکان

کابینہ نے آئندہ اپریل سے شروع ہونے والے مالی سال کے حکومتی بجٹ منصوبے کی جمعہ کو منظوری دی

کابینہ نے آئندہ اپریل سے شروع ہونے والے مالی سال کے حکومتی بجٹ منصوبے کی جمعہ کو منظوری دی

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان مسلسل 8ویں سال اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ کرتے ہوئے اسے ریکارڈ 5.3 trillion Yen یعنی تقریبا  ($48.5 billion) کی سطح پر لانے جا رہا ہے۔ کابینہ نے آئندہ اپریل سے شروع ہونے والے مالی سال کے حکومتی بجٹ منصوبے کی جمعہ کو منظوری دی۔ دفاعی بجٹ رواں مالی سال کے ابتدائی بجٹ سے تقریباً 51 کروڑ ڈالر زیادہ ہے۔ تقریبا 23 ارب 40 کروڑ ڈالر مالی سال 2021 ء یا اس کے بعد کے اخراجات کے لیے مختص کیے جائیں گے۔ اس میں سے تقریباً 10 کروڑ ڈالر اگلی نسل کے اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی ڈیزائن فیس کے لیے مختص کیے جائیں گے جو فضائی سیلف ڈیفنس فورس کے فرسودہ ہوتے ایف ٹو کی جگہ لیں گے۔ بحری سیلف ڈیفنس فورس کے سب سے بڑے بحری جہاز Izumo کو عملی طور پر طیارہ بردار جہاز بنانے کے لیے بھی رقم مختص کی جا رہی ہے۔ امریکی ساختہ 6 عدد ایف 35 بی اسٹیلتھ فائٹر حاصل کرنے کی لاگت بھی بجٹ میں شامل کی گئی ہے۔ یہ طیارے جدید بنائے جانے والے Izumo بحری جہاز کے لیے ہوں گے۔ امریکی حکومت سے دفاعی آلات کی براہ راست خریداری تقریباً 43 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔  یہ تیسری بلند ترین مالیت ہو گی تاہم رواں سال کی ریکارڈ مالیت سے کم رہے گی۔

No comments.

Leave a Reply