برطانیہ سے آزادی کے لئے اسکاٹ لینڈ پھر سرگرم

اسکاٹ لینڈ کی وزیر اعلی نکولا اسٹرجن

اسکاٹ لینڈ کی وزیر اعلی نکولا اسٹرجن

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

اسکاٹ لینڈ کی وزیر اعلی نکولا اسٹرجن نے لندن حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہاں کے عوام کو برطانیہ سے آزادی کے حوالے سے ریفرنڈم کرانے کی اجازت دی جائے۔  اسکاٹش نیشنل پارٹی کی سربراہ کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ اسکاٹ لینڈ کے عوام کا اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔ یاد رہے کہ آزادی پسند پارٹی نے گزشتہ ہفتے برطانیہ کے عام انتخابات میں اسکاٹ لینڈ میں 80 فیصد نشستیں حاصل کی تھیں۔ اسکاٹ لینڈ نے 2014 ء میں ہونے والے ریفرنڈم میں آزادی کو مسترد کر دیا تھا۔ برطانوی حکومت نے اس کے بعد رائے شماری میں یورپی یونین سے نکلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسکاٹ لینڈ کے اس مطالبے پر مرکزی حکومت نے کہا کہ ہے اس حوالے سے وزیر اعظم بورس جانسن آئندہ سال کے آغاز میں جواب دیں گے۔

No comments.

Leave a Reply