جاپانی وزیر اعظم آبے اور جنوبی کوریائی صدر من آئندہ ہفتے ملاقات کریں گے: جنوبی کوریا

جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے اور جنوبی کوریائی صدر من جے اِن

جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے اور جنوبی کوریائی صدر من جے اِن

سیئول ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان اور جنوبی کوریا کے رہنمائوں کی ملاقات منگل کے روز طے ہو گئی ہے۔ یہ ملاقات 15 ماہ کے وقفے کے بعد ہو گی۔ جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے اور جنوبی کوریائی صدر Moon Jae-in کے درمیان یہ ملاقات ایک ایسے وقت ہو رہی ہے، جب دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور جنگی دور کی مشقت کے بارے میں اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ جنوبی کوریا کی حکومت نے کرسمس سے ایک روز قبل ہونے والی اس سربراہ ملاقات کی تفصیلات کا جمعے کے روز اعلان کیا۔ یہ ملاقات چین کے ساتھ سہ فریقی اجلاس سے ہٹ کر ہو گی۔ جنوبی کوریا کے قومی سلامتی دفترکے نائب ڈپٹی چیف Kim Hyun-jong نے کہا، دونوں ملکوں کے مابین تعلقات میں بڑھتی ہوئی تلخی کے مدنظر سربراہ ملاقات کا انعقاد انتہائی اہم ہے۔ اس ملاقات کے ایجنڈے میں دو معاملات سرفہرست رہنے کی توقع ہے، جن میں جنوبی کوریا جانے والی ہائی ٹیک میٹریل کی برآمدات پر جاپان کی طرف سے کنٹرول سخت کرنا اور دوسرا جنگی دور کی مشقت کا حالیہ تنازع ہے۔

No comments.

Leave a Reply