ہزاروں ہندوئوں کے اسلام قبول کرنے کے اعلان نے بھارت میں کھلبلی مچا دی

اسلام قبول کرنے والے ان ہندوئوں کا تعلق بھارت کی نچلی ذات (دلت برادری) سے ہے

اسلام قبول کرنے والے ان ہندوئوں کا تعلق بھارت کی نچلی ذات (دلت برادری) سے ہے

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز  ٹائم

اسلام کی آغوش میں آنے کا اعلان کرنے والے ان ہزاروں ہندو افراد کا تعلق انڈین ریاست تامل ناڈو سے ہے۔ انتہاپسند بھارتی اس اقدام سے سیخ پا ہو چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام قبول کرنے والے ان ہندوئوں کا تعلق بھارت کی نچلی ذات (دلت برادری) سے ہے جنھیں اچھوت سمجھا جاتا ہے۔ ان دلتوں کو امتیازی سلوک، ذہنی اور نفسیاتی تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہندو دھرم سے اکتائے تقریبا 3 ہزار دلتوں نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ دائرہ اسلام میں داخل ہو جائیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اونچی ذات کے ہندوئوں کو دلتوں سے دور رکھنے کیلئے Mithu Palayam میں ایک دیوار تعمیر کی گئی تھی جس کے گرنے سے تقریبا 17 دلت افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ دلتوں کے حقوق کیلئے انڈیا میں کام کرنے والی تنظیم کے رہنما Al- wainal نے کہا ہے کہ ہمیں بھارت میں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن اب بہت ہو گیا،  ہم نے بہت برداشت کر لیا، اب ہم ہندو نہیں رہیں گے بلکہ مذہب اسلام کو اپنائیں گے۔ ہمارا یہ ارادہ پختہ ہے اور اسی سے ہمیں سکون نصیب ہو گا۔ جب ہندو مذہب ہماری پرواہ ہی نہیں کرتا تو ہم کیوں قربانیاں دیں؟ انہوں نے بتایا کہ جن ہزاروں دلتوں نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے وہ ہماری تنظیم کے اراکین ہیں۔ خیال رہے کہ جس دیوار کے گرنے سے 17 دلت مارے گئے اسے ندور نامی گائوں میں تعمیر کیا گیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply