جاپان، پوسٹ گروپ کمپنیوں کے تین سربراہان مستعفی

جاپانی پوسٹ ہولڈنگ کے صدر ماساتسگو ناگاتو، صدر کنی او یوکویاما اور پوسٹ انشورنس کے صدر میتسوہیکو اویہیرا

جاپانی پوسٹ ہولڈنگ کے صدر ماساتسگو ناگاتو، صدر کنی او یوکویاما اور پوسٹ انشورنس کے صدر میتسوہیکو اویہیرا

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان پوسٹ گروپ کمپنیوں کے 3 سربراہان بیمہ پالیسیوں کی مشکوک فروخت سے متعلق سکینڈل کے تناظر میں مستعفی ہو گئے ہیں۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپانی پوسٹ ہولڈنگ کے صدر Masatsugu Nagato ، صدر Kunio Yokoyama اور پوسٹ انشورنس کے صدر Mitsuhiko Uehira بیمہ پالیسیوں کی مشکوک فروخت کی ذمہ داری لیتے ہوئے مستعفی ہو گے ہیں جبکہ گروپ میں دیگر ملازمین کی تعداد تقریبا 4 لاکھ 20 ہزار ہے۔ گروپ کا کہنا ہے کہ گروپ کے داخلی تفتیش سے 12 ہزار سے زیادہ ایسی بیمہ پالیسیوں کی فروخت کی نشاندہی ہوئی تھی جن میں قانون یا کمپنی قواعد کی خلاف ورزی کا شبہ تھا اور ان میں سے 670 میں خلاف ورزی کی تصدیق بھی ہو چکی ہے۔

No comments.

Leave a Reply