جاپان کے جزیرہ ہوکائیڈو کے قریب 5.4 شدت کا زلزلہ، جمیکا اور کیوبا میں7.7 خوفناک زلزلہ

جاپان کے جزیرہ ہوکائیڈو کے قریب 5.4 شدت کا زلزلہ

جاپان کے جزیرہ ہوکائیڈو کے قریب 5.4 شدت کا زلزلہ

ٹوکیو، ہوانا ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے شمالی جزیرہ ہوکائیڈو (Hokkaido) کے قریب 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم زلزلے کے باعث فوری طور پر کوئی بڑا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی سونامی وارننگ جاری کی گئی۔ جاپان کی میٹرولوجیکل ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے منگل کو مقامی وقت کے مطابق 10 بج کر 36 منٹ پر ہوکائیڈو (Hokkaido)  کے شہر تیمورو (Tomari)  اور اس کے نواحی علاقوں میں محسوس کیے گئے جس کا مرکز سطح زمین سے 100 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

جمیکا اور کیوبا میں شدت کے زلزلے کے باعث مختلف مقامات پر گڑھے پڑ گئے

جمیکا اور کیوبا میں شدت کے زلزلے کے باعث مختلف مقامات پر گڑھے پڑ گئے

دوسری جانب  جمیکا اور کیوبا کے درمیانی علاقے میں خوفناک زلزلے کے بعد سونامی الرٹ جاری کر دیا گیا، 7.7 شدت کے زلزلے کے باعث مختلف مقامات پر گڑھے پڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمیکا اور کیبوبا کے درمیانی علاقے میں خوفناک زلزلے نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے جس سے عمارتیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں جبکہ سڑکوں پر بھی واضح طور پر گڑھے پڑ گئے  خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز جمیکا اور کیوبا کے درمیان سمندر میں 6.2 میل کی سطحی گہرائی میں تھا۔  بین الاقوامی سونامی انفارمیشن سنٹر کا کہنا کہ سونامی کی لہر کا بڑے پیمانے پر پہلا خطرہ گزر چکا تھا، تاہم ایک فٹ تک کی معمولی سطح پر اتار چڑھائو ممکن ہیں۔  خبر ایجنسی کے مطابق ابتدائی طور پر کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں تاہم اس متعلق معلومات پر کام جاری ہے۔ سونامی الرٹ جاری ہونے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس کا سماں ہے۔  زلزلہ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ عمارتیں بری طرح ہل کر رہ گئی ہیں، اس کے علاوہ سڑکوں پر بھی بڑے بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ جہاں پر شدید جھٹکوں کے باعث عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں اور اسٹورز میں سامان زمین پر بکھر گیا ہے۔ علاوہ ازیں رواں ماہ کی 25 تاریخ کو ترکی میں بھی اسی قسم کا خوفناک زلزلہ آیا تھا جس میں بھاری جانی نقصان ہوا تھا، ترکی میں آنے والے زلزلے کی شدت 9.6  ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلے کے جھٹکے ترکی کے علاوہ اسرائیل، عمان، شام، اردن، لبنان اور دیگر ممالک میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔ ترکی میں آنے والے زلزلے کو حالیہ کچھ عرصے کے دوران اس خطے میں آنے والا سب سے شدید زلزلہ قرار دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل شدید زلزلوں کی زد میں ہیں۔  2020 کے آغاز میں ہی ماہرین نے پیشنگوئی کر دی تھی کہ رواں سال دنیا کے مختلف خطوں میں تباہ کن زلزلے آنے کا خدشہ ہے۔

No comments.

Leave a Reply