موجودہ امریکی حکومت تاریخ کی بدترین حکومت ہے، حسن روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی

تہران ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایرانی صدر حسن روحانی نے موجودہ امریکی حکومت کو تاریخ کی بدترین حکومت  قرار دیا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ موجودہ امریکی حکومت تاریخ کی بدترین حکومت ہے۔ حسن روحانی نے ایران میں آئندہ ماہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کے نتائج علاقائی اور بین الاقوامی سیاست پر اثرانداز ہوں گے۔ ایرانی صدر نے ایرانی قوم سے انتکابی عمل میں  بھرپور حصہ لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی ایران کے قومی اتحاد کو ختم کرنے کی سازش  کو ناکام بنا دیں۔  21فروری کو ہونے والے قانون ساز انتخابات ایرانی پارلیمنٹ کی 285 نشستوں کی قسمت کا تعین کریں گے۔

انتخابات کا انعقاد ایسے وقت میں ہو رہا  ہے جب ملک پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت اور طیارہ حادثے میں 176 افراد کے جاں بحق ہونے کے صدمے سے دوچار ہیں۔ ایران: یوکرینی مسافر طیارہ گرانے میں ملوث کئی افراد گرفتار ہے۔  یاد رہے کہ 3 جنوری کو عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد مشرق وسطی کی صورت حال انتہائی کشیدہ ہو گئی تھی۔ جس کے جواب میں ایران نے 7 اور 8 جنوری کی درمیانی شب میں بھرپور جوابی حملہ کرتے ہوئے بغداد میں واقع امریکی ایئر بیس پر درجنوں بیلسٹک میزائل داغ دیے تھے۔ ایرانی حکام نے دعوی کیا تھا کہ امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں میں 80 فوجی ہلاک ہوئے ہیں تاہم امریکا نے اس دعوے کے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملوں میں کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

دوسری جانب 8 جنوری کو تہران ایئر پورٹ سے پرواز بھرنے کے 8 ہی منٹ بعد یوکرینی  مسافر طیارہ کریش کر گیا تھا۔ اس حادثے میں طیارے پر سوار تمام 176 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ ابتدا میں  ایران کی جانب سے طیارہ گرنے کے واقعے کو حادثہ قرار دیا گیا تھا تاہم 11 جنوری کو ایران نے اعتراف کرتے ہوئے اسے انسانی غلطی قرار دیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply